• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پنجاب حکومت کو اخبار پنجاب کیسری کی اشاعت میں رخنہ ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2026
0 0
A A
پنجاب حکومت کو اخبار پنجاب کیسری کی اشاعت میں رخنہ  ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،(یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو روزنامہ پنجاب کیسری اخبار کی اشاعت میں رخنہ ڈالنے والی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنے کی ہدایت دی، جس میں میڈیا گروپ نے الزام لگایا تھا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی قیادت والی ریاستی حکومت کے ذریعہ اپنی ناموافق رپورٹنگ پر اسے منتخب طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جائمالیہ باغچی اور جسٹس وپل ایم پنچولی پر مشتمل بنچ نے پنجاب کیسری گروپ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی کی عرضداشت پر سماعت کے بعد عبوری حکم جاری کیا۔ بنچ نے اپنے عبوری حکم میں کہا کہ "فریقین کے حقوق کی مخالفت کیے بغیر اور فی الحال کیس کے میرٹ پر کوئی رائے ظاہر کیے بغیر، یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ پرنٹنگ پریس کا بلا تعطل جاری رہنا چاہئے، جبکہ تجارتی یونٹس کو فی الحال بند رکھا جائے”۔ عدالت عظمی نے واضح کیا کہ عبوری حکم اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ اس معاملے میں اپنا حکم نہیں سناتا ہے اور اس کے بعد مزید سات دنوں کی مدت تک یہ مہلت جاری رہے گی، تاکہ متاثرہ فریق سپریم کورٹ سے رجوع کر سکے۔ مسٹر روہتگی نے عرض کیا کہ گروپ کا پرنٹنگ پریس بجلی منقطع ہونے کے بعد جزوی طور پر بند کردیا گیا تھا اور میڈیا گروپ کے ذریعہ چلائے جانے والے دو ہوٹلوں کو بھی ریگولیٹری کارروائی کے تحت بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائیاں حکمراں پارٹی کے خلاف شائع ہونے والی منفی خبروں کا براہ راست نتیجہ ہیں اور آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ اخبار کی اشاعت کو روکنا جمہوریت میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے بنچ کو مزید مطلع کیا کہ اگرچہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر پیر کے روز طویل سماعت کرکے اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا، لیکن اس نے عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے گروپ کو اپنی روزانہ اشاعت میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈووکیٹ شاداں فراست نے یہ موقف اختیار کیا کہ آلودگی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے پرنٹنگ پریس کی صرف ایک اکائی متاثر ہوئی ہے اور یہ کہ پرنٹنگ پریس کا پورا آپریشن بند نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ کے سامنے زیر التواء ہے اور جلد ہی اس کا فیصلہ متوقع ہے۔سماعت کے دوران، بنچ نے کسی بھی ایسی کارروائی کے جواز پر سوال اٹھایا جس سے روزنامہ اخبار کی اشاعت متاثر ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ”ہوٹل پر کارروائی تو ٹھیک ہے لیکن اخبار کیوں بند کیا جائے؟”جب انہيں بتایا گیا کہ صرف ایک اکائی بند ہوئی ہے، تو بنچ نے جواب دیا کہ اخباری کاموں میں خلل نہیں آنا چاہیے، خواہ تجارتی اکائیاں بند رہیں۔پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل منیندر جیت سنگھ بیدی نے بھی نشاندہی کی کہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist