مراداباد،سماج نیوز سروس: شہر جمیعت علماء کے کار گزار صدر قاری نجیب الرحمن ہر سال اپنے خلیفہ مزاج جمیعت علماء ہند کے سابق صدر حضرت مولانا سیداسعد مدنی کی یاد میں فدائے ملت ڈائری شائع کرتے ہیں اسی سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز اکابرین علماء کے دست مبارک سے فدائے ملت ڈائری 2026 کا اجراء عمل میں آیا اس ڈائری کا اجراء جمیعت علماء یو پی کے صدر و دینی تعلیمی بورڈ کے صدر مفتی محمد عفان منصور پوری جمیعت علماء ہند کے خازن قاری شوکت علی جمیعت علماء یو پی کے جنرل سیکرٹری مولانا مطیع الحق اسامہ شہر صدر مولانا طاہر قاسمی کے دست مبارک سے عمل میں آیا معلوم ہو کہ قاری موصوف اپنے شیخ فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ کی یاد میں 2007 سے مسلسل ہر سال اس ڈائری کو شائع کرتے آ رہے ہیں یہ ڈائری عوام وخاص میں کافی مقبول ہے اس بار پھر ڈائری کے شائع ہونے پر قاری موصوف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے ہمارے نمائندے نے قاری نجیب الرحمن سے اس بابت معلوم کیا تو انہوں نے بتایا تو اس ڈائری میں بہت اہم معلومات ہیں اور اس ڈائری میں دینی معلومات کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کے ضروری فون نمرات بھی جمع کیے گئے ہیں جن کی ضرورت عوام و خاص کو پیش آتی ہے انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ڈائری میں فدائے ملت کی زندگی کے کچھ لمحات بھی موجود ہیں اس کے ساتھ ہی کچھ مقبول دعائیں بھی موجود ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹرس۔ وکلاء ۔اخبارات کے ذمہ داران کے علاوہ ہندوستان کے علمائے دین و جمیعت علمائے ہند کے اکابرین کے بھی نمبرات موجود ہیں اس مبارک موقع پر قاری موصوف کو جمیعت علماء ہند کے ذمہ داران وہ شہر کے بڑی شخصیات نے مبارک باد پیش کی ہے۔












