بیگ عارف
سرینگر / سماج نیوز سروس:پہلگام کے چندن واری علاقے میں یاتریوں کو لے جا رہی ایک چھوٹی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو یاتری زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک وین پہلگام کے چندن واری کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں کم از کم دو یاتری زخمی ہو گئے۔ علاقے میں حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی وہاں بچاو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گاڑی ’وین ‘امرناتھ یاتریوں کو لے جا رہی تھی، چندنواری کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس کے بعد بی ایس ایف اور دیگر بچائو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں یاتریوںکو اسپتال منتقل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں بی ایس ایف (کوئیک رسپانس ٹیم) نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا ہے۔انہوں مزید کہا، ’’بی ایس ایف کے فوری ردعمل سے یاتریوں کی قیمتی جانیں بچ گئیں‘‘۔