• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ریڈیو مانو اردو یونیورسٹی کو عوام سے جوڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے

کمیونٹی ریڈیو کا افتتاح۔ ڈائرکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیوراجیو کمار جین و دیگر کی مخاطبت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 25, 2026
0 0
A A
ریڈیو مانو اردو یونیورسٹی کو عوام سے جوڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد ،پریس ریلیز،ہماراسماج: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے شروع کردہ ریڈیو مانو اردو یونیورسٹی کو مقامی عوام سے جوڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 560 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کام کرتے ہیں جن میں سے 38 فیصد کمیونٹی ریڈیو تعلیمی اداروں کی جانب سے ہی چلائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر راجیو کمار جین، ڈائرکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو نے کیا۔ وہ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے باوقار پراجیکٹ ریڈیو مانو 90.0 ایف ایم کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔اردو یونیورسٹی کی جانب سے شروع کردہ یہ کمیونٹی ریڈیو انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی نگرانی میں چلایا جائے گا۔ ریڈیو کی افتتاحی تقریب کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن نے کی۔ گچی باؤلی اور اس کے اطراف و اکناف کے 15 کیلومیٹر کے علاقہ میں ریڈیو مانو کی نشریات ایف ایم پر سنی جاسکیں گی جبکہ یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعہ سے اسے دنیا بھر میں ملاحظہ کیا جاسکے گا۔ آل انڈیا ریڈیو کے ڈائرکٹر جنرل راجیو کمار جین نے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی ریڈیو کے لیے ابتدائی 6 ماہ بڑی اہمیت رکھتے ہیں اسی عرصے کے دوران ریڈیو اپنی مخصوص دھن اور اپنے مواد سے زیادہ سے زیادہ سامعین کو راغب کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق آج کے دور میں بھی کمیونٹی ریڈیو عوام کو بااختیار بنانے کا ایک اہم وسیلہ ہے۔ کیونکہ یہ عوام کی جانب سے اور عوام کے لیے ہی چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے حالات حاضرہ کے پروگرام کو ریڈیو مانو پر بھی پیش کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر اردو یونیورسٹی بھی ریڈیو کے معیاری اور تعمیری پرو گرام بناتی ہے تو اس کو آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے آن ایئر پیش کرنے کی گنجائش ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ کمیونٹی ریڈیو کی رسائی محدود ہے لیکن سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اس کو وسعت دی جاسکتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ اردو یونیورسٹی میں کمیونٹی ریڈیو کا آغاز ایک ایسی مثبت پہل ہے جس سے اردو یونیورسٹی عوام سے اور بھی زیادہ قریب ہوسکتی ہے اور ملک کی مثبت ترقی میں اپنا کردار نبھاسکتی ہے۔پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریڈیو مانو ایک انقلابی اقدام اور ایک اہم سنگِ میل ہے، جو یونیورسٹی کی سرگرمیوں کو کیمپس سے باہر وسعت دینے کے ایک نئے باب کی شروعات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو مانو یونیورسٹی کے لیے ایک طاقتور اثاثہ اور اس کے عوامی رابطہ پروگرام میں ایک قیمتی اضافہ ہے۔ یہ یونیورسٹی کو کمیونٹیز سے جوڑنے، علم کو عام کرنے، اور یونیورسٹی کو عوام کے قریب لانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم تخلیقی صلاحیتوں، تعلیمی سرگرمیوں، اکتساب اور بامعنی مکالمے کے لیے متحرک ثابت ہوگا، اور ساتھ ہی مانو کی شناخت اور رسائی کو بھی مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے منصوبوں سے مکالمے کو اہمیت حاصل ہوگی۔قبل ازیں پروگرام کے آغاز میں ڈائرکٹر انسٹرکشنل میڈیا سنٹر رضوان احمد نے ریڈیو مانو کے آغاز اور اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈاکٹر محمد امتیاز عالم ، ریسرچ آفیسر نے کارروائی چلائی۔ عمر اعظمی نے مہمان کا تعارف پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد عبدالمنیرکی قرات کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist