بیگو سرائے، پریس ریلیز : ماسٹر محمد انوار احمد رحمانی، رکن تأسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ورکن شوریٰ ،عاملہ وٹرسٹی امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ وسرپرست مرکز انوار الادب تکیہ بیگوسرائے کی ہدایت و رہنمائی پر رحمانی آئیڈیل سرکل تکیہ بیگوسرائے کے زیر اہتمام گلشن ولی رحمانی میں تعلیمی بیداری مہم کے تحت ’’طلبہ، اساتذہ تعلیمی جوہر اعزازی تقریب‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بھگوان پور بلاک سطح پر میٹرک بورڈ اور انٹرمیڈیٹ امتحان 2026ء میں نمایاں و امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے تقریباً تین درجن سے زائد طلباء و طالبات کو ’’مولانا محمد ولی رحمانی ایوارڈ 2026ء‘‘ سے سرفراز کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔جن طلبہ و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی، ان میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرنے والی طالبہ ناہید سلطانہ (بنواری پور،بھگوان پور)، پانچواں مقام حاصل کرنے والی طالبہ پریرنا کماری، اور بہتر مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ابھیشک کمار(مانوپور،شبوم کمار نیائے ،محمد حارث ،فرحا ناز (بنواری پور) اوم بابو نیائے ،آدیتہ کمار ، اجنی کماری، پرینکا کماری، کلیانی کماری،روشنی کماری ، مانوی کماری، آفرین تبسم، رابعہ خاتون، رخسانہ پروین، خوشی کماری، سفینہ خاتون، عالیہ فاطمی، محمد نعیم الدین، سمیہ ناصرین اور شاہین پروین کے نام قابل ذکر ہیں۔اسی طرح ضلع سطح پر تعلیمی حلقہ میں قابل تعریف اور اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں چار اساتذہ کرام کو ’’مصلح قوم و ملت محمد ولی رحمانی تعلیمی جوہر اعزاز 2026ء‘‘ پیش کیا گیا۔ ان میں سنت کمار سہنی (بیرپور)، چندر شیکھر کمار ( برونی)، محمد مبین اختر (پھلوریہ برونی) اور محمد عبداللہ (نوراللہ پور، خداوندپور) کے نام شامل ہیں۔مزید برآں، تحفظ ختم نبوت، تحفظ دین و شریعت اور تحفظ حدیث پاک ﷺ کے لیے سرگرم و فعال کردار ادا کرنے اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں حضرت مولانا عبدالعظیم حیدری المظاہری قاضی شریعت بیگوسرائے کی خدمت میں ’’مولانا محمد علی مونگیریؒ ایوارڈ 2026ء‘‘ پیش کیا گیا۔اس موقع پر مولانا محمد صابر نظامی قاسمی صاحب، روح رواں جمعیت علماء بیگوسرائے نے دینی و عصری تعلیم کی اہمیت، ضرورت، افادیت اور معنویت پر تفصیلی روشنی ڈالی، نیز حدیث پاک ﷺ کے فضائل و برکات قاضی صاحب کی خدمات پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ماسٹر محمد انوار احمد رحمانی صاحب نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلسل محنت ہی کامیاب زندگی کی علامت ہے اس لئے ہمیشہ اپنے آپ کو پڑھنے لکھنے میں مشغول رکھیں اپنے اوقات کو ضائع نہیں کریںاس شاندار تقریب میں جناب مفتی عبدالودود قاسمی صاحب، مولانا و مفتی محمد شارق رحمانی معاون آفس سکریٹری امارت شرعیہ ،ماسٹر الحاج محمد نثار احمد رحمانی رکن ارباب حل وعقد امارت شرعیہ ورکن اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ڈ ضلع جموئی ،ماسٹر غیاث الدین رحمانی ،عبدالربان رحمانی ،ماسٹر اشرف علی فاطمی ،مختار احمد ،کی باوقار موجودگی نے تقریب کو مزید رونق بخشی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد ظفر اقبال رحمانی کی قیادت میں رحمانی آئیڈیل سرکل کے تمام ارکان خاص طورپر محمد تنویر ،طلحہ رحمانی ،محمد حاذق انور رحمانی وغیر ہ پیش پیش رہے۔ حاضرین نے اس طرح کی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قدم قرار دیا۔ اور یہ تقریب سعیدقاضی شریعت بیگوسرئے مولاناعبد العظیم حیدری مظاہری صاحب مدظلہ کے ناصحانہ کلمات اور دعاء کے ساتھ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔












