• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندوستان کو تباہی سے بچایا

ہندوستان کو شکست سے بچنے کے لئے 79 رنز کی ضرورت۔ رویندر جڈیجہ (77) اور آکاش دیپ (ناٹ آؤٹ 27) رنز بنا کر کھیل رہے ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 17, 2024
0 0
A A
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندوستان کو تباہی سے بچایا
Share on FacebookShare on Twitter

برسبین، 17 دسمبر (یو این آئی) بارڈر گواسکر ٹرافی کے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن منگل کو بارش کی وجہ سے ہونے والے میچ میں ہندوستان نے کے ایل راہل (84)، رویندر جڈیجہ (77) اور آکاش دیپ (ناٹ آؤٹ 27) رنز کے دلیرانہ نصف سنچری اننگز کی مدد سے 9 وکٹوں پر 252 رنز بنائے ہیں۔ دن کے کھیل کے اختتام پر جسپریت بمراہ (ناٹ آؤٹ 10) اور آکاش دیپ (27 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔
لنچ کے بعد بارش رکی تو رویندر جڈیجہ اور نتیش کمار ریڈی کی جوڑی بلے بازی کے لیے آئی اور 53 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ 60ویں اوور میں پیٹ کمنز نے نتیش کمار ریڈی (16) کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ پانچ رنز بعد مچل اسٹارک نے محمد سراج (ایک) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ اس دوران جڈیجہ ایک سرے کو مضبوطی سے تھامے رہے۔ جڈیجہ نے 82 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 22ویں ففٹی ہے۔ اس کے بعد پیٹ کمنز نے رویندر جڈیجہ کو ایم مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر آسٹریلیا کو نویں کامیابی دلائی۔ جڈیجہ نے 123 گیندوں میں 77 رنز کی اننگز کھیلی، سات چوکے اور ایک چھکا لگایا اور 75ویں اوور میں آکاش دیپ نے پیٹ کمنز کی دوسری گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو دھچکے سے بچا لیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان نے نو وکٹوں پر 252 رنز بنائے تھے اور جسپریت بمراہ (10 ناٹ آؤٹ) اور آکاش دیپ (27 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان اب بھی آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں بنائے گئے 445 رنز سے 193 رنز پیچھے ہے۔
اس سے پہلے آج ہندوستان نے چار وکٹ پر 51 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں صرف 23 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پیٹ کمنز نے 10 کے اسکور پر روہت شرما کو اپنا شکار بنا کر آسٹریلیا کو پانچواں جھٹکا دیا۔ راہل اور روہت کے درمیان 30 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے رویندرا جڈیجہ اور کے ایل راہل نے چھٹی وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑے۔ اس دوران کے ایل راہل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 17ویں نصف سنچری بنائی۔ اس سیریز میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔ راہل نے 139 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے (84) رن بنائے۔
اس سے قبل پیر کو یشسوی چار رن بنانے کے بعد، گل ایک رن بنانے کے بعد، وراٹ تین رن بنانے کے بعد اور پنت نو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ہندوستان نے آج چار وکٹ پر 51 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں صرف 23 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پیٹ کمنز نے 10 کے اسکور پر روہت شرما کو اپنا شکار بنا کر آسٹریلیا کو پانچواں جھٹکا دیا۔ راہل اور روہت کے درمیان 30 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے روندر جڈیجہ اور کے ایل راہل نے چھٹی وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑے۔ اس دوران کے ایل راہل نے اپنے ٹسٹ کریئر کی 17ویں نصف سنچری بنائی۔ اس سیریز میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔ راہل نے 139 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے (84) رن بنائے۔ چوتھے دن لنچ تک ہندوستان نے چھ وکٹوں پر 167 رنز بنا لیے ہیں۔ روندر جڈیجہ (41) اور نتیش ریڈی (سات) رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ اب تک دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 26 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لیے اب بھی مزید 79 رنز بنانے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے۔ ہندوستان اس وقت آسٹریلیا سے 278 رنز پیچھے ہے۔
اس سے قبل پیر کو یشسوی چار، گل ایک ، وراٹ تین رنز بنانے کے بعد اور پنت نو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور کمنز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل ووڈ نے وراٹ کو جبکہ نیتھن لیون نے کے ایل راہل کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist