• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ریپڈ ریل اور ایکسپریس وے سے میرٹھ-دہلی سفر 50 منٹ میں ممکن: یوگی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 23, 2026
0 0
A A
ریپڈ ریل اور ایکسپریس وے سے میرٹھ-دہلی سفر 50 منٹ میں ممکن: یوگی
Share on FacebookShare on Twitter

میرٹھ (یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایک دہائی پہلے تک میرٹھ سے دہلی کی تقریباً 80 تا 90 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے میں چار سے پانچ گھنٹے لگ جاتے تھے اور جام کے خدشے سے لوگ دہلی جانے سے ہچکچاتے تھے، لیکن آج ایکسپریس وے، ریپڈ ریل اور میٹرو جیسی سہولیات نے اس فاصلے کو محض 45 سے 50 منٹ تک محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 82 کلو میٹر طویل دہلی۔میرٹھ کاریڈور نے مغربی اتر پردیش کی تصویر بدل دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ابھرتے جدید ہندوستان کی نئی پہچان قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نمو بھارت ریپڈ ریل اور میٹرو توسیعی پروگرام کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے، وندے بھارت اور امرت بھارت ٹرینوں کے ساتھ جدید عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے شہروں کو تیز، محفوظ اور جدید انداز میں جوڑا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف آمد و رفت آسان ہوئی ہے بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے گوتم بدھ نگر میں ایک نئے صنعتی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، جو مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کی علامت ہے۔ حالیہ عالمی سربراہی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندوں نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر کی ستائش کی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 140 کروڑ سے زائد افراد کو ڈیجیٹل شناخت حاصل ہے اور اربوں ڈالر کے ڈیجیٹل لین دین ہو رہے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت اور محروم طبقات کو ترجیح دینے والی پالیسی کا نتیجہ ہے، جس کے تحت بغیر کسی امتیاز کے غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور معاشرے کے ہر طبقے تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے بڑے منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کا کوئی مضبوط نظام نہیں تھا، لیکن اب بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگس کے ذریعے وقت پر تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں ملک میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں غیر معمولی توسیع ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر میں ملک کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ زیر تعمیر ہے، جو جلد مکمل ہو کر ریاست کی رابطہ سہولتوں کو نئی بلندی دے گا۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں اسپورٹس یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی و صنعتی منصوبے بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist