سیدپرویز قیصر
ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں پانچ سو سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے، اپنی 38 ویں سالگرہ آج منائیں گے۔ وہ17 ستمبر1986 کو چنئی میں پیدا ہوئے تھے۔
روی چندرن اشون نے اپنا پہلا ٹسٹ ہندوستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دہلی میں نومبر2011 میں کھیلا تھا اور انگلینڈ کے خلافدھرم شالہ میں مارچ2024 میں ہوا ٹسٹ میچ فی الحالان کا آخری ٹسٹ میچ ہے۔ انہوں نے جو100 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی189 اننگوں میں 26166 بالوں پر12255 رن دیکر23.75 کی اوسط اور0 50.7 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ516 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ36 مرتبہ ایک اننگ میںم پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ آٹھ مرتبہ انہوں نے ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی13.5 اوور میں59 رن دیکر سات وکٹ ہے جو انہوں نے اکتوبر2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اندور میں انجام دی تھی۔اسی میچ میں وہ41.1اوور میں140 رن دیکر تیرہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اس
ٹسٹ میچ میں ہندوستان کو 321 رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے ابھی تک کل چھ مرتبہ ایک اننگ میں سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
ایک اچھے آف اسپنر کے ساتھ ساتھ وہ اچھی بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ان کو جن 100 ٹسٹ میچوں کی141 اننگوں میں26.26کی اوسط اور53.85 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور چودہ نصف سنچریوں کی مدد سے3309 رن بنائے ہیں۔ وہ آٹھ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور124 رن ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکاتہ میں نومبر2013 میں295 منٹ میں210 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں ہندوستان نے ایک اننگ اور 51 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی کوسری لنکا کے خلاف ہرارے میں5 جون2010 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جبکہ آسڑیلیا کے خلاف چنئی میں8 اکتوبر2023 کے بعد انہیں کسی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ ابھی تک انہیں جن116 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے ان کی63 اننگوں میں وہ16.44 کی اوسط اور86.96 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ707 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور65 رن ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں25 جنوری 2014 میں جو 78 منٹ میں46 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ میچ ٹائی رہا تھا۔روی چندرن اشون نے116 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی114 اننگوں میں1050.3 اوور میں5180 رن دیکر33.20 کی اوسط اور0 40.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ156 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ ایک مرتبہ وہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی دس اوور میں 25 رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پرتھ میں 28 فروری2015 کو انجام دی تھی ۔ ہندوستان نے اس میچ میں نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ روی چندرن اشون نے جو65 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ان میں26.28 کی اوسط اور 114.99کی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ184 رن بنائے ہیں اور23.22 کی اوسط اور20.16 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ72 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔












