سید پرویز قیصر
بنگلہ دیش کے خلاف گرین پارک، کانپور میں جاری دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پہلی اننگ میں رویندر جدیجہ نے خالد احمد کو اپنی ہی بال پر کیچ کرکے اپنے تین سو وکٹ مکمل کئے جسکے بعد وہ ٹسٹ کرکٹ میں تین ہزار رن اور تین سو وکٹ کا ڈبل مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ وہ74 ویں ٹسٹ میچ میں تین سو وکٹ مکمل کرتے ہی ڈبل بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اس بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے جو74 ٹسٹ کھیلے تھے انکی107 اننگوں میں36.39 کی اوسط اور56.15کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار سنچریوں اور21 نصف سنچریوں کی مدد سے3130 رن بنائے تھے۔ انہوں نے74 ٹسٹ میچوں کی 139 اننگوں میں2904.4 اوور میں7201 رن دیکر24.00 کی اوسط اور58.09 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے تین سو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ تیرہ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور دو مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
رویندر جدیجہ ٹسٹ کرکٹ میں تین ہزار سے زیادہ رن اور تین سو سے زیادہ وکٹ کا ڈبل مکمل کرنے والے ہندوستان کے تیسرے اور کل ملاکر گیارہیں آل راونڈ ہیں۔
ان سے پہلے ایسا کرنے والے آخری کھلاڑی کا تعلق ہندوستان ہی سے تھا۔بنگلہ دیش کے خلاف میر پور،ڈھاکہ میں دسمبر 2022 میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن روی چندرن اشون نے 41 منٹ میں30 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے12 رن بنائے جس کے دوران وہ ٹسٹ کرکٹ میں اپنے تین ہزار رن مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ 88 ویں ٹسٹ میں اپنے تین ہزار رن مکمل کرنے کے وہ ٹسٹ کرکٹ میں تین ہزار رن اور تین سو وکٹ کا ٖڈبل بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کانپور میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک انہوں نے جو102ٹسٹ کھیلے انکی143 اننگوں میں26.74 کی اوسط اور54.49 کے اسٹرائیک کے ساتھ چھ سنچریوں اور14 نصف سنچریوں کی مدد سے3423 رن بنانے کے ساتھ ساتھ193 اننگوں میں4415 اوور میں12431 رن یکر23.63 کی اوسط اور50.26 کے اسٹرائیک عیٹ کے ساتھ526 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ 37 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور آٹھ مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ایسا کرنے والے ہندوستان کے پہلے آل راونڈر کپل دیو تھے جنہوں نے1978 اور1994 کے درمیان جو131 ٹسٹ کھیلے ان میں31.05 کی اوسط کے ساتھ5248 رن بنانے کے ساتھ ساتھ29.64 کی اوسط سے 434کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکے434 وکٹ ٹسٹ کرکٹ میں تب ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ تھے۔
انگلینڈ ایان بوتھم نے1977 اور1992 کے درمیان جو102ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔ اس میں وہ 33.54کی اوسط کے ساتھ5200 رن اور 29.64 کی اوسط سے434 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہی کے ملک کے اسٹیورٹ بروڈ نے 2007 سے اب تک جو167 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں 18.03 کی اوسط کے ساتھ3662 رن بنائے ہیں اور7.68 کی اوسط کے ساتھ 604 وکٹ حاصل کئے۔
پاکستان کے عمران خان نے1971 اور1992 کے درمیان جو88 ٹسٹ میچ کھیلے ان میں37.69 کی اوسط کے ساتھ 3807 رن بنائے تھے اور 22.81کی اوسط کے ساتھ362 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی نے1973 اور1990 کے درمیان جن86 ٹسٹ میچوں میں حصہ لیا ان میں27.16 کی اوسط کے ساتھ3124 رن بنائے اور22.29 کی اوسط کے ساتھ431 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انکے ہم وطن ڈینیل ویٹوری نے 1997 اور2014 کے درمیان جو113 ٹسٹ کھیلے ان میں 30.00کی اوسط سے4531 رن بنائے اور 34.36کی اوسط سے کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔آسڑیلیا کے شین وارن نے 1992 اور2007کے درمیان جن 145 ٹسٹ میچوں میں حصہ لیا۔ ان میں17.32 کی اوسط کے ساتھ 3154 رن بنائے تھے اور 25.41کی اوسط سے708 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ سری لنکا کے چمندا واس نے 1994 اور 2009 کے درمیان 111ٹسٹ میچوں میں 24.32 کی اوسط کے ساتھ 3089 رن بنائے تھے اور 29.58کی اوسط کے ساتھ355 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاتھا۔ جنوبی افریقہ کے آل راوبڈر شان پولاک نے 1995 اور2008 کے درمیان جو108ٹسٹ میچ کھیلے تھے ان میں32.31 کی اوسط کے ساتھ 3781 رن بنائے تھے اور23.11 کی اوسط کے ساتھ421 وکٹ لئے تھے۔