رائے پور، (یواین آئی ) رائل چیلنجرز بنگلورو کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دے دیے ہیں۔ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.6 (لیول 1) کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ یہ دفعہ "ایسے اشاروں یا حرکات کے استعمال سے متعلق ہے جو فحش، قابلِ اعتراض یا توہین آمیز ہوں”۔ ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری امت شرما کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے۔اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے 54 ویں مقابلے میں آر سی بی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز کو شکست دی۔












