• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء کے زیراہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ و تربیتی کیمپ منعقد

مولانا ندیم صدیقی، مولانا عرفان قاسمی،مفتی روشن شاہ قاسمی، مولانا ابراہیم کااجلاس سے خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 27, 2025
0 0
A A
جمعیۃ علماء کے زیراہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ و تربیتی کیمپ منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

جلگاؤں، پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے زیرِ اہتمام شہر بودوڑمیں تربیتی کیمپ و جلسہ اصلاح معاشرہ زیر صدارت فخرمہاراشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے اراکینِ جمعیۃ و عوام الناس نے شرکت کی۔اجلاس تین حصوں میں منقسم رہا۔ اس پروگرام کا آغاز صبح نو بجےبدست فخر مہاراشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کےپرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد تربیتی کیمپ مسجد نور ہدایت نگر میں منعقد ہوا۔ تربیتی نشست کے بعد خواتین میں علماء کرام کا خصوصی بیان ہوا، جس میں امہات المؤمنین کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔بعد نماز مغرب اجلاسِ عام پٹوے ہال میںقاری ظہیرالدین سعادتی کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا اورحافظ محمد نبیل سلمہ نے نعت پاک پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ مولانا ندیم صدیقی نے کہاجمعیۃ علماء صرف ایک تنظیم کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک تحریک اور اکابرین کی امانت ہے۔ تربیتی کیمپوں کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے کارکنان اپنے اندر تقویٰ، اخلاص اور خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔ ایک سچا خادم وہی ہے جو لوگوں کے دکھ درد میں کام آئے اور بغیر کسی تفریق کے انسانیت کی خدمت کرے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا معاشرہ فضول خرچی، منشیات اور بے راہ روی جیسی بیماریوں میں گھرا ہوا ہے۔ خاص طور پر شادی بیاہ میں فضول خرچی نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ہمیں سنتِ نبوی ﷺ کو اپنا کر اپنی زندگیوں کو سادہ اور بابرکت بنانا ہوگا۔ معاشرے کی اصلاح کی شروعات اپنے گھر سے کرنی ہوگی۔اجلاس میں موجود مقرر خصوصی و مبلغ دارالعلوم دیوبند مولانا عرفان قاسمی نےکہا کہ اکابرینِ دیوبند نے ہمیشہ اعتدال اور انسانیت کی خدمت کا سبق دیا ہے۔ ہمیں حجت الاسلام مولانا قاسم نانوتویؒ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے علم کی روشنی پھیلانی ہے اور معاشرے سے جہالت اور رسوماتِ بد کا خاتمہ کرنا ہے۔مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ نے اپنے خطاب میں کہاکہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ ان کے دلوں میں خوفِ خدا اور فکرِ آخرت پیدا ہو۔ مولانا ابراہیم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے کہاہماری کامیابی کا واحد راستہ اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق اور نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے میں ہے، مفتی عبدالرحمن اشرفی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ نےکہا کہ قرآن ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العبادکی ادائیگی کا سختی سے حکم دیتا ہے۔ ایک سچا مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا انسان محفوظ رہے۔مزید براں جمعیۃ علماء کے علاقائی ذمہ داران اور دیگر علماء کرام نے بھی اجلاس عام کو خطاب کیا جس میں بالخصوص مولانا نور محمد صدر جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں، حافظ انیس کفایتی نائب صدر ضلع جلگاؤں،مولانا محمد عمران قاسمی نائب صدرضلع جلگاؤںشامل تھے ۔اس موقع پر ملی و سماجی خدمات کے اعتراف میں مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کو ان کی بےلوث قیادت پرفدائے ملت اور فخرمہاراشٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ، اور مولانا عرفان قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبندکو ان کی علمی و تبلیغی خدمات پر حجت الاسلام مولانا قاسم نانوتوی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ آخر میں صدر اجلاس مولانا ندیم صدیقی صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا اورجناب راغب احمدضلع جنرل سکریٹری نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں جمعیۃ علماء جلگاؤں اور شہر بودوڑ کے ذمہ داران اور کارکنان بالخصوص نوجوان طبقہ نےبے انتہا محنت کی اور اپنا قیمتی وقت دیا اللہ ان کو بہترین بدلہ عطافرمائیں۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist