• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 30, 2023
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دینی مکاتب اسلام کے مضبوط قلعےاور شریعت اسلامیہ کے امین وپاسبان ہیں :وصی اللہ مدنی

صفہ ماڈل اسکول ششہنیاں کے زیر اہتمام پہلا دعوتی وتاریخی اجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2023
0 0
A A
دینی مکاتب اسلام کے مضبوط قلعےاور شریعت اسلامیہ کے امین وپاسبان ہیں :وصی اللہ مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

سدھارتھ نگر، صفہ ماڈل اسکول، ششہنیاں، الیدہ پور، سدھارتھ نگر، یوپی کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا منفرد پہلادعوتی وتاریخی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت جماعت کے معروف عالم دین، علمی وعبقری اور باوقار شخصیت کے مالک شیخ محترم ڈاکٹر عبدالقیوم بستوی نزیل حال مقیم قطرنے فرمائی اور نظامت کافریضہ جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ نوگڑھ کے ناظم اور معہد الرشد تتری بازار کے سینئر استاد مولانا محمد ہاشم سلفی نے پوری ذمہ داری وخوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا،عزیزم حافظ زربان سلمہ کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، بعدازاں ڈاکٹر نجم الہدی ہادی نے اپنی مترنم آواز میں حمدرب العالمین اور مولانا محمد عیسی بلال فیضی نے اپنی پرسوز وبلالی انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا، اجلاس کے روح رواں، صفہ ماڈل اسکول کے صدراورجامعہ خديجۃ الکبری کے مفتی وشیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی نے اپنا وقیع وتاریخی خطبہ استقبالیہ پیش کیا-جس میں انھوں نے اسلام کی صداقت وحقانیت کا ذکر کیا اور بتایا کہ یہی تمام انسانوں کا دین ہے، ہندوستان میں اسلام کی آمد ان کی خدمات بالخصوص اہل حدیثوں کی ہمہ جہت خدمات کی طرف اشارہ کیا گیا اور اہل حدیث سدھارتھ نگر کا ذکر کرتے ہوئے ششہنیاں کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور مفکر ملت مولانا عبدالجلیل رحمانی رحمہ اللہ اور ان کے دارالعلوم کی روشن خدمات کا ذکر کیا پھر بتایا کہ ہر عروج رازوال اصول کے تحت بالآخر نونہالانِ ملّت کی بنیادی تعلیم و تربیت کے لیے گاؤں میں ایک مکتب کی حاجت محسوس ہوئی کرونائی بحران نے اس حالت کو شدید تر کردیا بالآخر صفہ ماڈل اسکول کا قیام عمل میں آیااجلاس عام کے مقاصد و اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے کہا کہ مروجہ اجلاسہائے عام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے-صدر اجلاس ڈاکٹر عبدالقیوم بستوی مدنی نے اپنے گراں قدر وعلمی صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اسلام اور مسلمانوں کے سامنے فتنوں کا سیلاب ہے لہذا مسلمان بن کر ان کا مقابلہ کریںڈاکٹر بستوی نے مزید کہا کہ مسلمان بچوں کے لئے مکتب کی تعلیم شدید ضروری ہے جماعت کے سنجیدہ وبزرگ عالم دین مولانا الطاف حسین فیضی شیخ الجامعہ،جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی نے اپنے تاثرات و احساسات کا اظہار فرمایا اور صفہ ماڈل اسکول، ششہنیاں کے قیام کی مکمل تائید و توثیق کرتے ہوئے ذمہ داران کومبارک باد پیش کیا اور پورے عزم واستقلال کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی-مورخ جماعت،میدان خطابت وصحافت کے شہسوار، مقررشعلہ باراور جامعہ رحمانیہ کاندیولی، ممبئی کے ریکٹرمولانا عبدالحکیم مدنی نے انتہائی حساس موضوع تربیت اولاد پر عالمانہ وفاضلانہ اور زبردست خطاب کیا۔ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے دینی تعلیم اور اسلامی تربیت کی اہمیت، ضرورت اور افادیت پرمختصر و مدلل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نونہالان ملت کو زیور علم وعرفان سے آراستہ کریں، مکاتب دینیہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوشش کریں، صفہ ماڈل اسکول کی تعمیر و ترقی اور مثالی تعلیم وتربیت کی خاطر ہرممکن تعاون کریں، یہ نوخیز مکتب اپنی کم عمری کے باوصف اپنے قیام کے اہداف ومقاصد میں کامیاب ہے اور روزافزوں ترقی کے شاہراہ پر گامزن ہے، اللہ کرے کہ یہ ادارہ قوم وملت کے لیے ماڈل ثابت ہو-جماعت کے نوجوان خطیب مولانا محمدعادل ریاضی، اٹاوی نے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر اچھی گفتگو کی اور نوجوان سامعین کو خوب محظوظ کیا-اجلاس کے اخری اور خصوصی مہمان، خطیب خوش نوا، بلبل نیپالمولانا محمد نسیم مدنی صدر مرکز السنہ، ایکلا، روپندیہی،نیپال نے اپنی ساحرانہ آواز و اندازمیں پوری قوت وتوانائی کے ساتھ” خواتین ملت کے عمدہ اوصاف وکردار”کے موضوع پرموثروپرمغز اور زوردار خطاب کیا جسے سامعین نے بے حد پسندکیااورکلمات تحسین سے نوازا-خیرمقدمی اور استقبالیہ کلمات کے بعد منتظمین صفہ ماڈل اسکول کے ہاتھوں ڈاکٹر عبدالقیوم بستوی اورمحسن صفہ ماڈل اسکول الحاج شاہد پرویز صاحبان کوتوصیفی سند وایوارڈ سے سرفرازکیا گیا،ایوارڈ قبول کرنے کے دونوں صاحبان نےاپنا اپنا نقد رقم صفہ ماڈل اسکول کو ھدیہ کردئے-اس اجلاس عام میں قرب وجوار اور جماعت کی قدآور علمی شخصیات بطورِ خاص مولانا عبدالرحیم امینی مولانا محمد الیاس سلفی، مولانا اعجاز احمد سنابلی، مولانا رضوان اللہ فیضی، مولانا افضل احسان،مولانا عبدالمعبود سلفی،مولانا عبدالصمد سلفی، مولانا شہاب الدین فیضی،مولانا ضمیر احمد مدنی، مولانا صفی اللہ مدنی، ممتاز احمد، سالک بستوی،ڈاکٹر عبداللہ فیصل، ممبئی،مولانا عزیز الرحمن مدنی، مولانا الطاف حسیناور محسن صفہ ماڈل اسکول الحاج شاہد پرویز محمد طاہر، ممبئی نے بھی شرکت فرمائی-مردوخواتین حضرات کی ایک جم غفیر تعداد نے بڑے ہی جوش و خروش اور عقیدت و حوصلے کے ساتھ اپنے علماء وخطباء کی دل پذیر تقریروں کوسماعت کیا، مستورات کے لیے بھی عمدہ نظم و نسق تھا-پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں ناظم صفہ ماڈل اسکول ماسٹر محمد طاہر،ذوالفقار ببو، مولانافرحان مدنی،مولانا محمدمصطفی رحمانی، نثار احمد، مولاناسمیع اللہ سلفی،مولانازید احمد، دل شاد، زیاد، عبدالاحد، مولانا قمر الزماں سید سراجی،وغیرہم کی پرخلوص دعائیں شبانہ روز کی ناقابل فراموش کاوشیں شامل تھیں،اللہ سب لوگوں کو شادوآباد اور سلامت رکھےاوراجرعظیم سے نوازے،آمین

ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    مئی 30, 2023
    فارغین سنابل فتنوں کے دور میں صحابۂ کرام کے منہج پر گہرائی کے ساتھ کار بند رہیں:مولانا محمدرحمانی

    فارغین سنابل فتنوں کے دور میں صحابۂ کرام کے منہج پر گہرائی کے ساتھ کار بند رہیں:مولانا محمدرحمانی

    مئی 29, 2023
    فیصلہ تو آپ کو ہی کرنا ہے

    فیصلہ تو آپ کو ہی کرنا ہے

    مئی 29, 2023
    نئی پارلیمنٹ کا افتتاح ’اہم  سنگ میل‘ ہے  ۔ ہری ونش

    نئی پارلیمنٹ کا افتتاح ’اہم سنگ میل‘ ہے ۔ ہری ونش

    مئی 28, 2023
    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    ہم مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے

    مئی 30, 2023
    فارغین سنابل فتنوں کے دور میں صحابۂ کرام کے منہج پر گہرائی کے ساتھ کار بند رہیں:مولانا محمدرحمانی

    فارغین سنابل فتنوں کے دور میں صحابۂ کرام کے منہج پر گہرائی کے ساتھ کار بند رہیں:مولانا محمدرحمانی

    مئی 29, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist