• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

علمائے کرام اور طلبۂ دین کے دم سے دین زندہ ہے، مدارس کا اصل مقصود طالبِ علم ہے: مولانا یحییٰ نعمانی

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کانپور میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ کی خصوصی نشست کا انعقاد، ناظم جامعہ کی دعوت پر تشریف آوری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 9, 2026
0 0
A A
علمائے کرام اور طلبۂ دین کے دم سے دین زندہ ہے، مدارس کا اصل مقصود طالبِ علم ہے: مولانا یحییٰ نعمانی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : امت پر سب سے بڑی ذمہ داری ہر دور میں ایسے افراد تیار کرنا ہے جو دین کو زندہ رکھ سکیں اور اسے آگے لے کر چلیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف مفسر قرآن مولانا یحیٰی نعمانی ناظم المعہد العالی للدراسات الاسلامیہ لکھنؤ نے آج جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، کانپور میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اساتذہ کرام کے ساتھ منعقدہ ایک خصوصی اور فکر انگیز نشست میں کیا۔ مولانا جامعہ کے ناظم مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی خصوصی دعوت پر یہاں تشریف لائے تھے۔ مولانا نے تاریخ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے بعد دین کی اشاعت اور تحفظ کی یہ عظیم ذمہ داری خلفائے راشدین اور کبار صحابہ کرامؓ پر آئی، جنہوں نے علمائے صحابہ اور تابعین کو دنیا کے ہر شہر میں بھیج کر علم کی شمع روشن کی۔ آج اپنی تمام تر کوتاہیوں کے باوجود یہ علمائے دین اور طلبۂ علم ہی ہیں جن کے دم سے دین زندہ ہے۔ امت کے دیگر طبقات (حکام، امراء، ڈاکٹرز، انجینئرز) اگر خدانخواستہ ختم بھی ہو جائیں تو دین باقی رہے گا، لیکن اگر ایک یا دو نسلیں بھی ایسی گزر جائیں جن میں علماء اور طلبہ نہ ہوں تو دین کا ڈھانچہ بکھر جائے گا۔ یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا عظیم فضل ہے کہ اس نے ہم کمزوروں اور ناتوانوں کو انبیائے کرام کی اس عظیم وراثت کے لیے منتخب فرمایا ہے۔ مولانا نے واضح کیا کہ مدارس کے اس پورے نظام میں نہ عمارت اصل مقصود ہے، نہ ناظم و مہتمم اور نہ ہی اساتذہ، بلکہ اصل مقصود طالبِ علم ہے۔ طالب علم کو ہی اپنا سرمایہ اور اپنی آخرت و دنیا سمجھ کر اس پر بھرپور محنت کرنی چاہیے۔ حضرت مولانا منظور نعمانی ؒ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’دنیا میں سب سے قیمتی چیز بااستعداد مولوی ہے اور سب سے بے قیمت چیز بے استعداد مولوی ہے‘‘۔ طلبہ کی بظاہر کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے انتہائی دردمندانہ لہجے میں کہا کہ ہمارے پاس عموماً غریب طبقے اور معمولی استعداد کے بچے آتے ہیں، لیکن یہی ہماری اصل متاع اور دین کا حقیقی سہارا ہیں۔ ہمیں اس ٹوٹی پھوٹی متاع کو ہی عزیز رکھنا چاہیے اور ان پر دن رات محنت کرنی چاہیے۔ اکابرین کے طرزِ عمل کا تذکرہ کرتے ہوئے مولانا نعمانی نے تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر نادر علی خان مرحوم کا واقعہ سنایا، جو روزانہ دو رکعت صلاۃ التوبہ (کہ کام کا حق ادا نہ ہو سکا) اور دو رکعت صلاۃ الشکر (کہ اللہ نے اس عظیم خدمت کے لیے چنا) ادا کرتے تھے۔ تعلیمی نظام کے حوالے سے اساتذہ کو تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی درجات میں نحو و صرف پر خصوصی محنت ہونی چاہیے تاکہ بچوں میں براہ راست عربی سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ ہر عبارت کا ترجمہ کرنے کے بجائے طلبہ کو خود ترجمہ کرنے کا عادی بنایا جائے، کیونکہ جس طالب علم کی عربی فہمی مضبوط ہو گئی، اس کے لیے بخاری تک علم حاصل کرنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist