عبدالحسیب
سدھارتھ نگر،یوم جمہوریہ کے موقع پر پرائمری مکتب عین العلوم امہواشہرت گڑھ ضلع سدھاتھ نگرمیں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد طلبہ و طالبات اور عوام کو آئین ہند کی اہمیت بتانا اور اس پر عمل کرنے کی پابندی کاسبق پڑھانا۔ اس موقع پرجمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ مدنی کے بدست ترنگا کی پرچم کشائی کی ۔شیخ وصی اللہ مدنی نے طلباءوسامعین کو مخاطب کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی اہمیت اوراس کی معنویت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 26جنوری کادن ہم وطنوں کے لئے ایک خوشی کا دن ہے اسی دن ہمیں اس ملک میں آئین نصیب ہوا اور ہمارے آباءواجدادنے بلا مسلک ومذہب مل کر اس ملک کو آزاد کرانے کی مکمل کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے۔یہ دن آج ہمیں اپنے انھیں عظیم سپوتوں اور مجاہدآزادی کی یاددلاتی ہے جن کی وجہ سے آج ہم اس ملک میں سکون واطمینان کی سانس لے رہے ہیں اور جن کی قربانیوں اور کاوشوں کی وجہ سے آج ہم سب اس ملک کی گنگاجمنی تہذیب میں شریک ہوکر ایک ساتھ مل کرکندھے سے کندھاملاکر چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور چل رہے ہیں ۔ہمیں آپسی اختلافات کو مٹاکر ایک ہوناچاہےے اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں ہمہ وقت لگ جانا چاہےے اس ملک میں ہم سب ہندومسلم ایک ہیں یہاں پر کسی قسم کاکوئی بھید بھائونہیں ہے ۔اسکول کے ذمہ داران نے بھی تقریب میں حصہ لیا اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے اظہار خیال بھی کیا۔۔ اس موقع پرماسٹر محمد مصطفی، صدر مدرس،وصی اللہ مدنی، ضیاء الرحمن سراجی، پردھان عطاءاللہ، پردھان بھرکی، امہوا، شبیراحمد، شہریار وغیرہ موجود رہے۔












