• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل لبنان میں خطرات مول لینے سے باز رہے: ایران کا انتباہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 29, 2024
0 0
A A
گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیل:اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں زور دار راکٹ حملہ کر کے ایک ہی بار 12 اسرائیلی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے اب تک کے اس انتہائی تباہ کن حملے کا الزام لبنان کی ایرانی حمایت حزب اللہ پر عاید کیا گیا ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل اس حملے کے بعد زیادہ شدید حملے کر کے لبنان میں تباہی کر سکتا ہے۔
واضح رہے اسرائیل پر یہ ان معنوں ببد ترین حملہ ہے۔ جس کے نتیجے میں بیک وقت اتنا بڑا جانی نقصان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ حملہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے کیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز کیے گئے اس راکٹ حملے کے سبب فٹ بال گراؤنڈ میں موجود بچوں سمیت کل 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ گراؤنڈ میں موجود تقریباً ہر چیز آگ بھڑکنے سے بھسم ہو گئی ہے۔
اسرائیل کے ہنگامی امداد سے متعلق طبی شعبے کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سےدروز نامی گاؤں متاثر ہوا ہے۔ گاؤں مجدل شمس کے علاقے میں واقع ہے۔
طبی سروس کے مطابق سروس نے ابتدائی طور پر رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم نو افراد اس راکٹ حملے سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں فٹ بال گراؤنڈ میں موجود افراد نشانے پر تھے۔ طبی سروس سے وابستہ ایک ڈاکٹر کے مطابق ‘فٹ بال گراؤنڈ میں ہر طرف آگ لگئی تھی اور ‘جب ہم راکٹ حملے کے بعد فٹ بال گراؤنڈ میں پہنچے تو ہم نے بڑی تباہی دیکھی،آگ لگی ہوئی تھی یہ ایک خوفناک صورت حال تھی۔’
موقع پر عینی شاہد نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ رائٹرز کو بتایا’ یہ فٹ بال گراؤنڈ میں یہ سب بچے تھے۔ ان میں سے بہت سے لاشیں اور باقیات ہیں۔ مگر ہم نہیں جانتے یہ کون تھے، کون ہیں، ہمیں ان کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔
ایران:لبنانی حزب اللہ کی جانب سے ہفتہ کے روز گولان کے گاؤں مجدل شمس میں راکٹوں سے حملہ کرکے 10 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے پر اسرائیل کے سخت جواب کی دھمکیوں کے بعد ایران نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو لبنان میں کسی بھی نئے خطرے سے خبردار کرتا ہے۔ ایران اسرائیل کو لبنان میں کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کے خلاف خبردار کرتا ہے اور اس کے "غیر متوقع نتائج” سامنے آسکتے ہیں۔
ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ اسرائیلی جہالت کی عکاسی کرنے والا کوئی بھی قدم خطے میں عدم استحکام، عدم تحفظ اور جنگ کو بڑھا سکتا ہے۔ اسرائیل اس طرح کے احمقانہ رویے کے غیر متوقع نتائج اور رد عمل کا بھی ذمہ دار ہوگا۔
یہ انتباہ گولان کی پہاڑیوں کے واقعے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جہاں اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ ہفتہ کو فٹ بال میدان میں راکٹ حملے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری ایرانی اتحادی لبنانی حزب اللہ پر عائد کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ حزب اللہ نے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میزائل "ایرانی ساختہ” تھا۔ فوج نے قصبے میں فٹ بال کے میدان کو نشانہ بنانے والے میزائل کی شناخت ماڈل کے "ایرانی ساختہ” کے طور پر کی ہے۔ یہ ایسا میزائل ہے جس میں 50 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے۔
واضح رہے ہفتے کے روز ہی لبنان میں کیے گئے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چار لبنانی ہوئے، جنہیں اسرائیلی فوج نے عسکری پسند قرار دیا ہے۔ لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے علاقے کفرکیلا پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد مسلح گروپوں وابستہ تھے ان میں کم از کم ایک کا تعلق حزب اللہ سے ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist