يمن:جمعہ کو اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یمن سے ایک میزائل داغا گیا اور دفاعی نظام نے اسے روکنے کی کوشش کی۔اس حملے کے نتیجے میں تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس میزائل کو روکنے کی کوششیں کی گئیں اور نتائج کی جانچ جاری ہے۔اس حملے کے بعد تل ابیب کے قریب بن گوریون ہوائی اڈے پر فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ہنگامی طبی خدمات نے بتایا کہ کچھ افراد شیلٹروں کی طرف بھاگتے ہوئے معمولی زخمی ہوئے۔












