• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

رونالڈو سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے، ایک ارب نمبرز سے زیادہ بڑی بات ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ جذبے اور کھیل سے محبت کا ثبوت ہے:رونالڈو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 13, 2024
0 0
A A
رونالڈو سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے
Share on FacebookShare on Twitter

دبئی:النصر فٹبال کلب کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
39 سالہ رونالڈو کے سوشل میڈیا فالوورز میں انسٹاگرام پر 639 ملین سے زیادہ فالوورز، فیس بک پر 170 ملین، X (سابق ​​ٹوئٹر) پر 113 ملین اور یوٹیوب پر 60.5 ملین سبسکرائبرز شامل ہیں۔
ایک ارب فالوورز حاصل کرنے پر رونالڈو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ’ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے، ایک ارب نمبرز سے زیادہ بڑی بات ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ جذبے اور کھیل سے محبت کا ثبوت ہے‘۔فٹبالر نے کہا ’میڈیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے سٹیج تک میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور آپ کے لیے کھیلا ہے اور اب ہم 1 ارب لوگ ایک ساتھ کھڑے ہیں‘۔’آپ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہے، یہ سفر ہمارا سفر ہے اور ہم نے مل کر دکھایا ہے کہ جو کچھ ہم حاصل کر سکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’مجھ پر یقین کرنے، مجھے سپورٹ کرنے اور میری زندگی کا حصہ بننے کا شکریہ۔ بہترین وقت ابھی آنا باقی ہے اور ہم مل کر آگے بڑھیں گے، جیتتے رہیں گے اور تاریخ رقم کرتے رہیں گے‘۔
رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے مقبول ترین شخصیت ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر کے متعدد ریکارڈز بھی قائم کیے تھے۔
رونالڈو نے گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو رواں سال 8 جولائی کو جوائن کیا تھا جبکہ 21 اگست کو رونالڈو نے ’UR Cristiano‘ کے نام سے اپنے یوٹیوب چینل پر متعدد ویڈیوز اپلوڈ کر کے باقاعدہ چینل لانچ کیا۔
رونالڈو نے پہلے 12 گھنٹے میں اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا جب ان کا چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل بنا تھا۔اس وقت رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر 60 ملین سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں اور فٹبالر نے 1 بلین ریکارڈ کے لیے ایک نئی لائیو سٹریم بھی شروع کر رکھی ہے جس میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فالوونگ کا لائیو ریکارڈ مداحوں کو دکھا رہے ہیں۔
واضح رہے رونالڈو پہلے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز فالوونگ کی بنیاد پر دنیا کے مقبول ترین فٹ بالر ہیں جس کی بدولت وہ پیڈ سپانسپرشپس کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹ تصور کیے جاتے ہیں۔فوربس کے مطابق رونالڈو سعودی کلب النصر سے سالانہ 200 ملین ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں جو کہ ان کی نائیکی، یونی لیور اور بائنانس جیسے سپانسرز سے ہونے والی 60 ملین ڈالر کی آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist