• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

وجے کمار چودھری کی ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی رہائش گاہ پرآمد، مختلف اضلاع سے آئے وفود سے تفصیلی بات چیت،بہار میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، جے ڈی یو سماجی برابری کی قائل ہے: ڈاکٹر خالد انور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 19, 2026
0 0
A A
بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ
Share on FacebookShare on Twitter

محمد نعمت اللہ
پٹنہ  ،سماج نیوز سروس: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری کی آج جنتا دل یونائیٹڈ کے متحرک لیڈر اور ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی سرکاری رہائش گاہ پرآمد ہوئی، جہاں ڈاکٹر خالد انور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سماجی، تعلیمی و ملی اداروں کے درجنوں ذمہ داران اور سرکردہ شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری اور ڈاکٹر خالد انور نے مختلف اضلاع سے آئے وفود کے ساتھ بند کمرے میں ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مسلم معاشرے کو درپیش سماجی، سیاسی، تعلیمی اور دیگر عوامی مسائل پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ وفد میں شامل سرکردہ لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے، جس پر انہوں نے ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات کے دوران وفود سے اپیل کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار کے طرز عمل پر قانون کی حکمرانی قائم ہے۔ یہاں کسی بھی طبقے، بالخصوص اقلیتوں کو گھبرانے، مایوس ہونے یا پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ حکومت ہر شہری کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وجے کمار چودھری نے کہا کہ ملک اور ریاست کی سیاسی فضا تیزی سے بدل رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ اقلیتی سماج اس وقت این ڈی اے کی ترقیاتی پالیسیوں سے شدید متاثر ہے اور ہماری طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔ جن سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کو دہائیوں تک فریب کے جال میں پھنسا کر صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا، اب مسلم سماج ان کی حقیقت کو سمجھ چکا ہے۔ اب مسلمانوں کو معلوم ہے کہ ان کا اصل ہمدرد اور حمایتی کون ہے اور انہیں کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک بھر کے مسلمانوں نے دھوکہ دینے والے عناصر اور نام نہاد سیکولر رہنماؤں کو سائیڈ لائن کرنے کا پورا موڈ بنا لیا ہے۔اس موقع پر جے ڈی یو کے سینئر رہنما و ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ ایک خالص سماجوادی نظریہ کی حامل پارٹی ہے، جہاں سبھی طبقات کے ساتھ یکساں انصاف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وجے کمار چودھری ان چنیدہ رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے ریاست میں سماجی برابری، سماجی انصاف اور بھائی چارے کے قیام کے لیے شروع سے طویل جدوجہد کی ہے۔ اردو زبان کا معاملہ ہو، مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت کی بقا ہو یا ان کے وقار اور حقوق کی حفاظت کا سوال— وجے کمار چودھری نے ہمیشہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اقلیتوں کے حق میں تاریخی فیصلے کروائے ہیں۔ ڈاکٹر خالد انور نے عزم ظاہر کیا کہ جے ڈی یو اور اس کی قیادت بہار کے تمام طبقات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مستقبل میں بھی نتیش کمار کے نقش قدم پر چل کر سبھی طبقوں کی فلاح کیلئے کام کرتی رہے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    مئی 19, 2026
    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    مئی 19, 2026
    عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت مسترد ہونے پرسپریم کورٹ کا اعتراض

    عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت مسترد ہونے پرسپریم کورٹ کا اعتراض

    مئی 19, 2026
    لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

    لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

    مئی 19, 2026
    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    مئی 19, 2026
    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    مئی 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist