بیدر، سماج نیوز سروس : ممتاز عوامی رہنما جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر مالک آعظم سویٹ ہاوس چٹگوپہ نے محکمہ پولیس کے سربرا جناب چن بسوانا ایس ایل سپرنٹنڈٹ پولیس بیدر کی قابل تعریف خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں مبار کباد دی ہے ۔ کہ انہوں نے بیدر پارلیمانی انتخابات کے موقع پر پر امن رائے دہی کیلیے نظم و ضبط کی برقرار ی کیلے جو بہترین انتظامات کے کئے تھے و لائق ستائیش تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ جون میں رائے شماری کے موقع پر بھی اسی طرح کے انتظامات کو برقرار رکھیںگے۔ایس پی بیدر کی چٹگوپہ پولیس اسٹشن آمد کے موقع پر جناب محمد اسلم سیٹھ نے موصوف کی شال و گلپوشی کر تے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی۔












