• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سہارا اخبار کا اچانک بند ہونا اردو صحافت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان: ڈاکٹر عمار رضوی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 12, 2026
0 0
A A
سہارا اخبار کا اچانک بند ہونا اردو صحافت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان: ڈاکٹر عمار رضوی
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ، 11؍ جنوری ،سماج نیوز سروس: اترپردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے روزنامہ راشٹریہ سہارا کی اچانک اشاعت بند ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اردو صحافت کے لیے ایک ایسا نقصان ہے جس کی تلافی آسان نہیں۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباً تین دہائیوں سے زائد عرصے تک مسلسل شائع ہونے والا روزنامہ راشٹریہ سہارا محض ایک اخبار نہیں تھا، بلکہ اردو صحافت کے وقار، سنجیدگی اور ذمہ دارانہ طرزِ صحافت کی ایک مضبوط علامت تھا۔ اس اخبار کا بند ہونا اردو زبان، اردو صحافت اور اردو داں طبقے کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سہارا نے ہمیشہ معاشرے کی آواز کو مضبوطی سے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ اخبار دبے کچلے، محروم اور نظرانداز کیے گئے طبقات کے مسائل کو جرات، دیانت داری اور سچائی کے ساتھ سامنے لاتا رہا۔ ملک و بیرونِ ملک کی اہم خبروں سے قارئین کو باخبر رکھنا، حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنا اور عوامی مسائل کو ترجیح دینا اس اخبار کی نمایاں پہچان رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بند ہونے سے اردو صحافت کے ایک درخشاں دور کے اختتام کا احساس شدت سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اخبار کی اچانک بندش کے نتیجے میں سینکڑوں صحافی، آپریٹر اور دیگر صحافتی کارکن بے روزگار ہو گئے ہیں، جبکہ وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو پہلے ہی روزگار سے محروم تھے۔ یہ صورتحال نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے بلکہ مجموعی طور پر اردو صحافت کے مستقبل کے لیے بھی فکرمندی کا باعث ہے۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے حکومتِ ہند اور حکومتِ اترپردیش سے اپیل کی کہ وہ ان تمام صحافیوں اور کارکنوں کے لیے فوری، مؤثر اور مناسب مالی و سماجی امداد کے اقدامات کریں، تاکہ اس مشکل وقت میں انہیں سہارا مل سکے اور ان کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اردو نیشنل جرنلسٹ ٹرسٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایک منظم اور غیر سیاسی ٹرسٹ کے ذریعے بے روزگار صحافیوں کو وقتی مدد فراہم کی جا سکتی ہے، جو آگے چل کر ان کے لیے مستقل سہارا بنے گی اور اردو صحافت کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اردو اور اقلیتی طبقات کی آواز کو قومی سطح پر پہنچانے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی کی ادارت، صحافتی بصیرت اور وقار کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ سہارا کے بند ہونے سے جو خلا پیدا ہوئی ہے، اسے پُر کرنے کی ذمہ داری اب انقلاب، صحافت، آگ، اودھ نامہ، قومی تنظیم، قومی خبریں، لوہیا نامہ، سماج نیوز،اعتماد،سیاست،منصف، قومی بھارت، سائبان،خبریں جنتا،مصالحت،تاثیر، زمینی سچ،ممبئی اردو نیوز،اردو ٹائمز،سیاسی تقدیر،ہمارا سماج،میرا وطن،ڈیلی حالات نیوز،سیاسی افق،انوار قوم، جمہوریت ٹائمز، سیاسی پیغام،ایک قوم،ہمارا نعرہ،سنگم،سری نگر جنگ،روز نامہ اردو، ورقِ تازہ، الحیات، سالار، قومی صحافت،فجر خبر، روشنی،آزاد ہندوستان، ہماری آواز، میزائل ایکسپریس، اردو ایکشن، قومی میزان، سچ کی آواز،کامل یقین، شان سدھارتھ، عالمی درپن جیسے دیگر اردو اخبارات پر عائد ہوتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist