نئی دہلی : سیلم پور ممبر اسمبلی ان دنوں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جوڑنے میں لگے ہوئے ہیں جب سے انکا سرکاری دفتر تعمیر ہوا ہے وہ روزانہ کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں نو تعمیر شدہ سرکاری دفتر میں جشن کا ماحول ہے کیونکہ باہر سے آنے والے لوگوں کو کافی راہت ملی ہے اب انکو اندر گلیوں مین نہیں جانہ پڑتا ہے خود ایم ایل اے صاحب دعوی کر رہے ہیں کہ جب سے نو تعمیر شدہ دفتر میں کام کاج شروع ہوا ہے لوگ بہت خوش ہیں حالانکہ اپوزیشن کا تو اس معاملہ پر کچھ اور ہی کہنا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ سرکاری زمین پر بنا ہے اور یہ جگہ بس اسٹینڈ کی تھی اںکو غیر قانونی طور پر بنایا گیا ہے اس پر خود ممبر اسمبلی کہتے ہیں کہ یہ سرکاری ہے میرا ذاتی نہیں ہے بلکہ سرکاری ہے ایم ایل اے کوئی بھی رہے فائدہ عوام کو ہونا چائہے اپوزیشن کچھ بھی کہے مجھے اسکی پرواہ نہیں ہے لوگوں نے مجھے ترقیاتی کام کرانے کے لئے منتخب کیا ہے میری ڈیوٹی ہے انکی خدمت کرنا ہے ۔بہرحال ان دنوں ایم ایل اے صاحب کی سرگرمیاں ان دنوں شوسل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹور رہی ہیں جس میں اپوزیشن والوں کو بھیکمینٹ کرنے میں خوب مزا آرہا ہے اس بہانے نو تعمیر شدہ ممبر اسمبلی کا سرکاری دفتر موضوع بحث بنا ہوا ہے












