• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ثاقب حسین کی پہلے ا نڈین پریمیر لیگ میچ میں چوتھی سب سے اچھی بالنگ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 15, 2026
0 0
A A
ثاقب حسین کی پہلے ا نڈین پریمیر لیگ میچ میں چوتھی سب سے اچھی بالنگ
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
راجستھان رائلز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے دو بالروں نے اپنا پہلا انڈین پریمیر لیگ کھیلتے ہوئے چار۔ چار وکٹ لئے۔ دائیں ہاتھ کے تیز بالر پرافل ہنگے چار اوور میں34 رن دیکر چار وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے تیز بالرثاقب حسین چار اوور میں24 رن دیکر اتنے ہی وکٹ حاصل کئے۔ ان دونوں بالروں کی شاندار بالنگ کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کے خلاف میچ 57 رن سے جیتا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 216 رن بنانے کے بعد راجستھان رائلز کو 19 اوور میں159 رن پر آوٹ کردیا تھا۔
ثاقب حسین کی بالنگ انڈین پریمیر لیگ میں پہلے میچ میں چوتھی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے جبکہ پرافل ہنگے کی بالنگ پہلے انڈین پریمیر لیگ میں آٹھویں سب سے اچھی بالنگ ہے۔ ان دونوں بالروں سے پہلے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے صرف ایک بالر نے اپنے انڈین پریمیر لیگ کی شروعات چار وکٹوں کے ساتھ کی تھی اور وہ بالر اشونی کمار تھے جنہوں نے ممبئی میں31 مارچ2025 کو ہوئے منیچ میں ممبئی انٖڈینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف چار اوور میں24 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے جتانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔
پہلے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے تیز بالر الزاری جوزف کے پاس ہے جنہوں نے ممبئی انٖڈینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدآباد کے خلاف حیدرآباد میں6 اپریل2019 کو3.4اوور میں12 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو40 رن سے کامیابی ملی تھی۔الزاری جوزف کی یہ انڈین پریمیر لیگ میں ہی نہیں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ انڈین پریمیر لیگ میں یہ انڈین پریمیر لیگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی بھی ہے۔
آسڑیلیا کے تیز بالر انڈریو ٹائی کو پہلے انڈین پریمیر لیگ میں دوسری سب سے اچھی بالنگ کرانے کا اعزازحاصل ہے۔ گجرات لائنس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے رائزنگ پونہ سوپر جائنٹس کے خلاف راجکوٹ14 اپریل2017 کو ہوئے میچ میں چار اوورمیں 17 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو سات وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان کے تیز بالر شعیب اختر نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے کھیلتے ہوئے دہلی کیپٹلس کے خلاف کولکاتہ میں13 مئی2008 کو ہوئے میچ میں تین اوور میں گیارہ رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انڈین پریمیر لیگ میں پہلے میچ میں تیسری سب سے اچھی بالنگ ہے۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت انکی ٹیم کو اس میچ میں23 رن سے کامیابی ملی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے تیز بالر کیون کوپر بھی ان بالروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے پہلے انڈین پریمیر لیگ میچ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف جے پور میں6 اپریل2012 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں 26 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا نتھا ۔ انکی ٹیم31 رن سے جیتی تھی۔
بنگلورو میں9 اپریل2015 کو ہوئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینس کے خلاف ڈیوڈ ویس چار اوور میں33 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ اور نامیبیا کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے اس بالر کی بالنگ سے انکی ٹیم کو جیت نہیں ملی تھی بلکہ وہ18 رن سے ہارگئی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میں اب 7 نہیں 11 ممبر پارلیمنٹ اور 105 ممبر اسمبلی ہوں گے

    دہلی میں اب 7 نہیں 11 ممبر پارلیمنٹ اور 105 ممبر اسمبلی ہوں گے

    اپریل 15, 2026
    ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر’’بھیم جیوتی اتسو‘‘کا انڈیا گیٹ لان میں انعقاد

    ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر’’بھیم جیوتی اتسو‘‘کا انڈیا گیٹ لان میں انعقاد

    اپریل 15, 2026
    ایران پر اسرائیلی و امریکی یلغار اور مسلم دنیا

    ایران پر اسرائیلی و امریکی یلغار اور مسلم دنیا

    اپریل 15, 2026
    سمراٹ چودھری بہاروزیر اعلیٰ کا آج لیں گے حلف

    سمراٹ چودھری بہاروزیر اعلیٰ کا آج لیں گے حلف

    اپریل 15, 2026
    دہلی میں اب 7 نہیں 11 ممبر پارلیمنٹ اور 105 ممبر اسمبلی ہوں گے

    دہلی میں اب 7 نہیں 11 ممبر پارلیمنٹ اور 105 ممبر اسمبلی ہوں گے

    اپریل 15, 2026
    ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر’’بھیم جیوتی اتسو‘‘کا انڈیا گیٹ لان میں انعقاد

    ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر’’بھیم جیوتی اتسو‘‘کا انڈیا گیٹ لان میں انعقاد

    اپریل 15, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist