• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سعودی ایئرلائن کے ذریعے عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ

سیکریٹری وزارتِ اقلیتی امور اور دہلی حج کمیٹی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پھولوں کا ہار پہنا کر حجاج کو رخصت کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 20, 2026
0 0
A A
سعودی ایئرلائن کے ذریعے عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج : ہندوستان سے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے حجاج کرام کی روانگی 18 اپریل سے شروع ہو گئی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامات کے تحت ملک کے دارالحکومت دہلی سے حج 2026 کے لیے جانے والے کل 371 حجاج کرام کو آج اندرا گاندھی بین الاقومی ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے حکومتِ ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر شریوتس کرشنا اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پھولوں کے ہار پہنا کر مدینہ منورہ کے لیے صبح 9:45بجے روانہ کیا۔اس موقع پر پہلی حج پرواز کے مبارک آغاز کے لیے ٹرمنل3 پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان میں سعودی عرب کے نائب سربراہِ مشن احمد مشببب الاحمری، وزارتِ اقلیتی امور کے جوائنٹ سیکریٹری رام سنگھ اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارتِ اقلیتی امور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حج پر جانے والے تمام معزز حجاج کرام ہندوستان کے سفیر اور نمائندے ہیں اور انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران ہندوستانی ثقافت کے بہترین نمائندے کے طور پر اپنی شناخت قائم رکھنی چاہیے۔ اس سے قبل دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے مہمانوں اور تمام حجاج کرام کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت اور حج کمیٹی حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس بار شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ دہلی سے روانہ ہونے والی پہلی پرواز میں کل 371 حجاج میں 177 خواتین اور 194 مرد عازمین شامل ہیں۔ آج روانہ ہونے والی دوسری پرواز شام 4:45بجے 410 حجاج کو لے کر جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مئی تک سعودی ایئرلائن کی 54 پروازوں کے ذریعے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 21,000 سے زائد حجاج مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ اس سال ’’دہلی امبارکیشن‘‘ سے پہلے مرحلے میں 31 پروازوں کے ذریعے 12,240 حجاج مدینہ منورہ جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 23 پروازوں کے ذریعے 8,860 حجاج مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ دہلی ریاست کے حجاج کی تعداد 3,196 ہے۔اس سال پہلی مرتبہ شروع کی گئی قلیل مدتی (شارٹ ٹرم) حج اسکیم کے تحت 19 اور 20 مئی 2026 کو 5 پروازوں کے ذریعے تقریباً 2000 حجاج 20 روزہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس نئی سہولت سے ایسے افراد کو فائدہ ہوگا جو مصروف طرزِ زندگی یا سرکاری ملازمت کی وجہ سے 40 سے 45 دن کے طویل حج سفر کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تھے۔اسی طرح حکومتِ ہند کی جانب سے پہلے سے شروع کی گئی سہولت کے تحت بغیر محرم خواتین حجاج 21 مئی 2026 کو حج کے لیے روانہ ہوں گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    اپریل 20, 2026
    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین  مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    اپریل 20, 2026
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist