• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سعودی عرب: 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی مملکت آمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 1, 2025
0 0
A A
سعودی عرب: 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی مملکت آمد
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ (یو این آئی) سعودی عرب میں وزارت حج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں جن کا تعلق 109 ممالک سے تھا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 ذی الحجہ سے عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہو گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق وزارت نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے جو اعداد و شمار دیے ہیں وہ 45 دن کے ہیں۔ عمرہ سیزن کا آغاز 15 ذی الحجہ سے کیا گیا تھا۔ 30 محرم تک 12 لاکھ عمرہ زائرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔وزارت حج کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 27 فیصد اضافی عمرہ ویزے جاری ہوئے۔رواں برس وزارت حج کی جانب سے 14 ذی الحجہ سے ہی عمرہ ویزوں کو کھولے جانے کا اعلان کردیا گیا تھا، جس کے بعد 15 ذی الحجہ سے عملی طورپر نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کردیا گیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے جمعہ کے خطبے کو براہ راست 15 زبانوں میں نشر کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ادارہ امور حرمین نے ابتدائی مرحلے میں اس بات کا انتظام کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف سے نماز جمعہ سے قبل دیئے جانے والے خطبوں کو براہ راست یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آج بروز جمعہ 15 زبانوں میں براہ راست حرمین میں دیئے جانے والے خطبات جمعہ کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ادارہ حرمین کے مطابق مرحلہ وار خطبات کے ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ مرحلہ وار ترجموں میں اضافہ کرتے ہوئے 30 عالمی زبانوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ مختلف ممالک میں لوگ ان خطبات سے مستفیض ہوں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT