سعودی عرب کی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ دنیا بھر کے لیے اِمداد اور خدمات بے مثال ہیں اور اُن کی ایک تاریخ رہی ہے،سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے لیے اِمداد کی رقم158ملین ڈالر یعنی593ملین سعودی ریال تک پہنچ گئی ہے،ہندوستانی روپئے میں یہ رقم13ارب15کروڑ روپئے تک بنتی ہے،سعودی عرب کی کُل آبادی3 کروڑ70لاکھ ہے،جن میں سے2کروڑ20لاکھ لوگوں نے اِمداد میں حصہ لیا ہے،یعنی سعودی عرب میں تقریباً%60لوگوں نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے اِمداد میں حصہ لیا ہے،دنیا میں کوئی بھی ایسا مُلک نہیں ہوگا کہ جس کے%60شہری حکومت کی طرف سے اعلان کیے گئے کسی بھی اِمداد میں اِس قدر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،سعودی عرب کی حکومت اور اُس کی عوام خی طرف سے فلسطینیوں کے لیے اِمداد کی ایک اور تاریخی مثال قائم ہو گئی ہے۔












