ریاض(ہ س)۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا ریاض میں استقبال کیا، جہاں دونوں وزراء کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے مشیر شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، مشیر محمد الیحییٰ، ایشیائی امور کے جنرل ڈائریکٹر ناصر آل غنوم اور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔












