ناظم بیگ
بلند شہر ،سماج نیوز سروس:بھارت وکاس پریشد بلند شہر سیوارتھ کے زیراہتمام بلند شہرکی ضلع نمائش میں ایک ’’بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران ضلع کی 25 خواتین کو یادگاری نشانات اور تحائف سے نوازا گیا۔پروگرام کا مشترکہ طور پر افتتاح سٹی مجسٹریٹ سنجے کمار سنگھ، ون اسٹاپ سینٹر انچارج روچیکا، خواتین پولیس اسٹیشن انچارج سواتی، اے بی ایس اے پرینکا شرما اور سرویش گپتا نے کیا۔ کستوربا ودیالیہ کے تقریباً 40 بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔ ان میں ’’بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ‘،‘ حب الوطنی کے گیت، فلمی گانے، اور آپریشن سندور جیسے موضوعات پر مبنی دلکش پر وگرام شامل تھے۔اس مو قع پر ضلع میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو سٹی مجسٹریٹ سنجے کمار سنگھ نے اعزاز سے نوازا۔ ان میں جیوتسنا یادو، پرینکا سنگھ، وندنا سنگھ، کومل منگلانی، نیتو سنگھ، ڈاکٹر میوری شرما، پریتی سنگھ، سواتی، شکنتلا رانی، روچیکا، پرینکا شرما، روبی، الکا ورما، یوجنا چودھری، ریچا رانا، سونیا اور کویتا شامل تھیں۔ ثقافتی پروگرام پیش کرنے والے بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ سٹی مجسٹریٹ سنجے کمار سنگھ نے پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے معاشرے میں بیٹیوں کے لیے عزت اور بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔پروگرام کی نظامت دیپتی سنگھ نے کی جبکہ کوآرڈینیٹر چندر بھوشن متل نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء میں نمن گرگ، انل بنسل، نتن سچدیوا، راجپال سنگھ ورما، راجیش گپتا، گوپال بنسل، آکاش گرگ، پشپیندر ورما، سنجے شرما، سمن شرما، سونی وادھوا، تیجسوی متل ، چترا متل، سمن ورما، سیما گپتا، یشیش تومر ،پراچی اگروال ،سونیا اگروال ،شویتا سچدیوا اور بشن کمار وغیرہ کے نام قا بل ذکرہیں ۔












