سر ینگر، جموں کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پونچھ میں مشکوک نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد پونچھ جنگلات میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی جانب سے مشترکہ تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کر دیا گیا ہے ۔ جنگلات میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی قابل اعتراض مواد بر آمد ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ادھر سیکورٹی فورسز نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہے اور تلاشی آپریشن ختم ہونے تک باہر نہ نکالیں ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب پونچھ میں مشکوک نقل و حرکت ملنے کے بعد پولیس، فوج اور فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ کے جنگلات میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریب کچھ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا۔اْن کے مطابق قصبے کو محفوظ رکھنے کے لئے جتنے بھی جنگل اور مضافاتی علاقے ہیں ان میں لگاتار آپریشنز کئے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر پونچھ میں کنٹرول لائن کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں فوج نے گشت تیز کیا ہے۔اسی دوران معلوم ہو اہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دیں اور باہر نہ آئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عوام سے تاکید کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہے اور بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ آئیں جب تک نہ تلاشی آپریشن ختم ہوگا ۔