• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

چھتیس گڑھ اور راجستھان میں سیٹ شیئرنگ کی ضرورت نہیں

عام انتخاب میں مودی حکومت کے دس سال اور یو پی اے حکومت کے دس سال کا موازنہ ہوگا: سچن پائلٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 12, 2024
0 0
A A
چھتیس گڑھ اور راجستھان میں سیٹ شیئرنگ کی ضرورت نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

رائے پور، (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ نے کہا کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے ، اس لیے ان ریاستوں میں انڈیا اتحاد کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ چھتیس گڑھ کا انچارج بنائے جانے کے بعد پہلی بار ریاست کا دورہ کرنے والے مسٹر پائلٹ نے آج یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں انڈیا اتحاد ان کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن حتمی فیصلہ پارٹی کی تشکیل کردہ کمیٹی ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس میں شامل پارٹیاں اپنے مفادات کو دیکھنے کے بجائے ملک کے مفاد میں اکٹھی ہوئی ہیں اور جہاں تک وہ سمجھتے ہیں یہ اتحاد لوک سبھا انتخابات کے لیے ہے ۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان نتائج سے پارٹی کارکنوں کو ضرور ٹھیس پہنچی ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ٹوٹ گئے ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے لیے جمع ہوں گے اور بہتر نتائج لانے میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 10 سال ہوچکے ہیں، اب مودی حکومت کے 10 سال اور یو پی اے حکومت کے 10 سال کا موازنہ ہوگا۔ ان برسوں میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ، سرکاری ادارے فروخت ہورہے ہیں، فوج میں اگنی ویر بھرتی، نوٹوں کی منسوخی، من مانی جی ایس ٹی جیسے سلگتے مسائل ہیں۔ مسٹر پائلٹ نے کہا کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کی کوششیں ان امور پر ہوں گی جب کہ بی جے پی کی صرف یہی کوشش ہوگی کہ وہ جذباتی ایشوز پر انتخابی میدان میں اترے ، اس کا فیصلہ ووٹروں کو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انڈیا اتحاد سے پریشان ہے کیونکہ اتحاد میں شامل جماعتوں کا ووٹ فیصد دو تہائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست میں مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی اور جلد از جلد امیدواروں کا اعلان کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے یہ ماننے سے انکار کردیا کہ اسمبلی انتخابات میں ہار کسی ایک شخص کی وجہ سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم جیتتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور اگر ہم ہارتے ہیں تو سب اس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ریاست میں سبکدوش ہونے والی حکومت اور پارٹی کے ماضی کے معاملات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آگے دیکھنا ہے ۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر پائلٹ نے کہا کہ 14 جنوری سے منی پور سے شروع ہونے والی یہ یاترا چھتیس گڑھ سے گزرے گی اور محروم طبقے کو انصاف دلانے کے لیے پانچ سے چھ دن تک ریاست میں رہے گی۔ ریاست میں یاترا کی تاریخ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاترا میں پوری ریاست سے لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر چرنداس مہنت اور ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج بھی ان کے ساتھ تھے ۔ لوک سبھا انتخابات پر اجودھیا میں رام للا کی مورتی کے پران پرتیشٹھا میں کانگریس کے حصہ نہ لینے کے اثر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ مذہب کے نام پر چیزوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ ہر شخص کو اپنے عقیدے کی آزادی ہے ، کون کس کا بھکت ہے اور کون کہاں اور کب درشن کے لیے جائے گا اس کو طے کرنے والی کوئی سیاسی پارٹی یا کوئی اور کون ہوتا ہے ۔ اس سے پہلے جب مسٹر پائلٹ پہلی بار ریاست پہنچے تو ہوائی اڈے سے ریاستی کانگریس کے دفتر تک کانگریس کارکنوں نے جگہ جگہ روک کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کارکنوں نے کئی مقامات پر آتش بازی بھی کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist