تل ابیب(ہ س)۔اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی میں اس کے سات فوجی ہلاک ہو گئے۔فوج کی ویب سائٹ پر اسی بٹالین کے پانچ فوجیوں اور ایک پلاٹون کمانڈر کے نام درج ہیں جو ’جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔‘نیز کہا گیا کہ ساتواں فوجی بھی ہلاک ہو گیا لیکن اس کے اہلِ خانہ نے نام ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے سے لے کر اب تک 430 سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔غزہ میں اب تک 56000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 20 لاکھ سے زیادہ آبادی پر مشتمل یہ علاقہ اس وقت قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہے۔منگل کے روز ایران کے ساتھ جنگ بندی پر اسرائیل کی رضامندی کے بعد ملک کے فوجی سربراہ ایال ضمیر نے کہا، اب توجہ دوبارہ غزہ پر منتقل ہو جائے گی۔












