کراچی، (یو این آئی) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آ گئے اور بیٹ توڑ دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے دوران شاہین آفریدی آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس جاتے ہوئے وہ شدید غصے میں دکھائی دیے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پہلے اپنا بیٹ سائیڈ اسکرین کے ٹائر پر مارا، پھر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے زمین پر زور سے دے مارا اور اندر چلے گئے۔












