سید پرویز قیصر
شان مسعود نے ابھی تک پانیچ ٹسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے اور ان پانچویں میں انہیں شکست ہوئی ہے۔ تیس ٹسٹ کھیلنے کے بعد بائیں ہاتھ کے اس بلے بازکو آسڑیلیا کے خلاف پرتھ میں دسمبر 2023میں انہوں نے پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی اور اس میچ میں پاکستان کو360 رن سے شکست ہوئی۔ملبورن میں سریز کے دوسرے ٹسٹ میں پاکستان79 رن سے ہاری۔جنوری2024 میں سڈنی میں ہوئے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں آسڑیلیا نے آٹھ وکٹ سے جیت درج کی تھی۔
راولپنڈی میں اگست2024 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ کھیلے اور دونوں میں ہی اسے شکست ہوئی۔پہلا ٹسٹ وہ دس وکٹ سے ہاری جبکہ دوسرے ٹسٹ میں اسے چھ وکٹ سے شکست ہوئی۔
ایک کپتان کی حیٹیت سے انکی بلے بازی بھی خراب رہی ہے۔انہوں نے جن پانچ ٹسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے انکی دس اننگوں میں28.60 کی اوسط اور67.61 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین نصف سنچریوں کی مدد سے286 رن بنائے ہیں۔
شان مسعود سے پہلے سات کپتان پہلے پانچ یا اس سے زیادہ ٹسٹ میچوں میں ہارے تھے مگر اس میں کوئی پاکستانی کپتان شامل نہیں تھا۔ بنگلہ دیش کے خالد مشہود کو سب سے زیادہ ٹسٹ میچوں میں ہارے کا ان چاہا ریکارڈ حاصل ہے۔ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے جو12 ٹسٹ میچ کھیلے ان میں سبھی میں اس کو شکست ہوئی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ خلاف ہملٹن میں دسمبر 2001 میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی قیادت کی تھی ۔ یہ ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور52 رن سے شکست ہوئی تھی۔
خالد محمود نے کل 12 ٹسٹ میچ کھیلے جن میں نو ٹسٹ میچوں میں انہوں نے بنگلہ دیش کی قیادت کی۔ ان سبھی ٹسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کو شکست ہوئی جس میں سے چار ٹسٹ میچوں میں ایک اننگ سے زیادہ کے فرق سے بنگلہ دیش کی ٹیم ہاری تھی۔
محمد اشرفل نے بنگلہ دیش کی جانب سے کل 61 ٹسٹ میچ کھیلے جس میں سے 13 ٹسٹ میچوں میں انہوں نے بنگلہ دیش کی قیادت کی جس میں سے پہلے آٹھ ٹسٹ میچوں میں انہیں ہار ملی۔ انہوں نے نواں ٹسٹ برابر کرایا مگر اسکے بعد چار ٹسٹ میچ وہ اور ہارے۔ یعنی13 میں سے بارہ ٹسٹ میچوں میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
زمبابوے کے گریم کریمر نے کل19 ٹسٹ میچ کھیلے جس میں سے آٹھ ٹسٹ میچوں میں انہوں نے کپتانی کی۔ اس آٹھ میں سے سات ٹسٹ میچوں میں زمبابوے کو شکست ہوئی جبکہ ایک ٹسٹ برابر رہا۔ ان کی قیادت میں زمبابوے نے جو پہلے چھ ٹسٹ میچ کھیلے ان میں اسے شکست ہوئی تھی۔ْ
بنگلہ دیش کے پہلے کپتان نؑعیم الرحمان تھے۔ اانہوں نے کل آٹھ ٹسٹ میچ کھیلے جس میں سے ساے ٹسٹ میچوں میں انہوں نے ٹیم کی قیادت کی۔ ان سے سے پہلے پانچ ٹسٹ میچوں میں انہیں شکست ہوئی۔ چھٹا ٹسٹ انہوں نے برابر کھیلا جبکہ ساتویں ٹسٹ میں انکی قیادت میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کین ردر فورڈ نے کل 56 ٹسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور جس میں سے18 ٹسٹ میچوں میں انہوں نے کپتانی کی۔انکو پہلے پانچ ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی جبکہ انکی قیادت میں چھٹے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو کامیابی ملی جو انکی ٹسٹ کرکٹ میں واحد کامیابی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ نے ابھی تک94 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں35 ٹسٹ میچوں میں وہ قائد رہے ہیں۔ پہلے پانچ ٹسٹ میچوں میں ٹیم کو ہروانے کے بعد انہوں نے دو ٹسٹ میچوں میں جیت دلائی تھی۔