تل ابیب(ہ س)۔جہاز راں کمپنی میرسک نے جمعہ کو کہا کہ اس نے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر جہازوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میرسک نے ایک بیان میں کہا، "موجودہ جنگ بندی معاہدے سے تنازع میں کمی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں تو ہم نے حیفا کی بندرگاہ پر جہازوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب درآمدی اور برآمدی دونوں طرح کے سامانِ تجارت کے لیے کام کر رہے ہیں۔میرسک نے گذشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ اس نے ایران-اسرائیل تنازعہ کے دوران حیفا بندرگاہ پر جہازوں کی سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی تھیں۔












