پیرس (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو بدھ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے سنگلز گروپ ایم میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو 21-5، 21-10 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ آج یہاں لا چیپل ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں سندھو نے کرسٹن کوبا کے خلاف پہلا گیم شروع کرنے کے لیے لگاتار آٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔ سندھو نے پہلے گیم میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو 21-5 سے شکست دی۔ اسٹونین شٹلر نے دوسرے گیم میں سندھو کو سخت مقابلہ دیا۔ لیکن وہ سندھو کے جارحانہ کھیل کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔ سندھو نے دوسرے گیم میں کوبا پر 21-10 سے جیت درج کی۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے کوبا کو 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دی۔ پی وی سندھو کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں یوتھ اولمپک چیمپئن ہی بِنگ جیاؤ سے ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھو نے راؤنڈ میچوں میں مالدیپ کے فاطمہ نبا عبدالرزاق کو شکست دی تھی۔