سید پرویز قیصر
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سپر آٹھ کے پہلے میچ میں امریکہ کو 18 رن سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف گروس آئسلیٹ میں جمعہ (21 جون) کو کھیلے گی۔ انگلینڈ کا بھی یہ سپر آٹھ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ اس نے اپنے پہلے میچ میں مشترکہ میزبان ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا یہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ساتواں اور کل ملاکر26 واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ اب تک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دونوں کا حساب برابر ہے۔ دونوں کے درمیان ابھی تک جو 25 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں نے بارہ۔بارہ میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے جبکہ ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے چھ میں سے چار میچ جیتے ہیں۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دو مرتبہ مات دی ہے۔ آخری پانچ میچوں میں جنوبی افریقہ نے تین میچوں میں اور انگلینڈ نے دو میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ31 جولائی2022 کو ساوٹھمپٹن میں کھیلا گیا تھا جس میں جنوبی افریقہ نے 90 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 191 رن بنائے تھے۔ ریزا ہنڈریکس نے75 منٹ میں50 بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے 70 رن بنائے تھے۔ ڈیوڈ ویلی انگلینڈ کے لئے سب سے کامیاب بالر رہے تھے۔ انہوں نے چار اوور میں25 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی 16.4 اوور میں101 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ جونی بیرسٹو نے57 منٹ میں30 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے27 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کیلئے بائیں ہاتھ کے ریسٹ اسپنر تبریز شمسی چار اوور میں 24 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں چھ وکٹ پر241 رن ہے جو اس نے سنچورین میں15 نومبر2009 کو بنایا تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کا سب سے زیادہ اسکور 20 اوور میں چھ وکٹ پر234 رن ہے جو اس نے27جولائی 2022 کوبرسٹل میں27 جولائی 2022 کو بنایا تھا۔
؎ساوٹھمپٹن میں31 جولائی2022 کو ہوئے میچ میں انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی16.4 اوور میں101 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے جو اس کا جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور19 اوور میں129 رن ہے جو اس نے برج ٹاون میں 8 مئی 2010 کو بنایا تھا۔
ڈیوڈ میلان نے کیپ ٹاون میں یکم دسمبر 2020 کو ہوئے میچ میں47 بالوں پر گیارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر99 رن بنائے تھے جو جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی جانب سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ ریلی روزیوکے پاس ہے جنہوں نے کارڈف میں28 جولائی2022 کو ہوئے میچ میں 80 منٹ میں55 بالوں پر دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 96 رن بنائے تھے۔
تبریز شمسی نے ساوتھمپٹن میں31 جولائی2022 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں 24 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو جنوبی افریقہ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ ریان سائیڈ باٹم کے پاس ہے جنہوں نے برج ٹاون میں8 مئی2010 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں23رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔