• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی 2027 تک مؤخر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 16, 2026
0 0
A A
جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی 2027 تک مؤخر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، سماج نیوز سروس:جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی اور جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل غالباً فروری 2027 کے بعد ہی شروع ہوگا، کیونکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے عندیہ دیا ہے کہ یہ عمل مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ہی انجام دیا جائے گا۔یہ عندیہ اُس وقت سامنے آیا جب ای سی آئی نے ملک گیر ایس آئی آر (SIR) مہم کے تیسرے مرحلے کا شیڈول جاری کیا، جس میں 16 ریاستیں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔ تاہم جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش کو موجودہ مرحلے میں شامل نہیں کیا گیا۔جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں ای سی آئی نے کہا ہے کہ ان تینوں خطوں کیلئے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، جس میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کی تکمیل اور برف پوش و بالائی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق: "ان تین ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کی تکمیل اور بالائی و برف پوش علاقوں کے موسم کو دیکھتے ہوئے ایس آئی آر کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔”جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر، سنجیو ورما، نے کہا کہ مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد جموں و کشمیر کو نظرثانی کے اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’’ای سی آئی نے کل تیسرے مرحلے کا شیڈول جاری کیا ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش کو مردم شماری مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ ای سی آئی کی جانب سے شیڈول جاری ہوتے ہی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔‘‘14 مئی کو جاری تازہ نوٹیفکیشن کے بعد اب ایس آئی آر مہم ملک بھر میں تیسرے مرحلے میں داخل ہوگی، تاہم جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش اس سے باہر رہیں گے۔ جموں و کشمیر میں مردم شماری 2027 کا عمل 17 مئی 2026 سے شروع ہوگا اور اسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں گھروں کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ مردم شماری شامل ہوگی۔ اس کے تحت 17 مئی سے 31 مئی تک سیلف اینیومریشن ہوگی، جبکہ یکم جون سے 30 جون 2026 تک گھر گھر جا کر سروے کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں آبادی کی گنتی اور ذات پر مبنی مردم شماری شامل ہوگی، جو برف پوش علاقوں میں ستمبر 2026 سے جبکہ غیر برف پوش علاقوں میں فروری 2027 سے شروع ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر میں تاخیر سے جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات کی تیاریوں پر کوئی خاص اثر پڑنے کی توقع نہیں ہے۔حکام کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) اس بات پر آزادانہ فیصلہ لے سکتا ہے کہ پنچایت انتخابات سے پہلے ایس آئی آر کا انتظار کیا جائے یا نہیں۔ ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا: یہ ایک الگ عمل ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی لازمی تعلق نہیں کیونکہ نظرثانی شدہ ووٹر فہرستیں پہلے ہی تیار ہیں۔ البتہ ایس آئی آر سے جانچ اور تصدیق میں مدد مل سکتی تھی۔‘‘حکام نے مزید بتایا کہ پنچایت انتخابات کیلئے ووٹر فہرستوں کی تازہ کاری کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور نئی فہرستوں میں ووٹروں کی تعداد میں قریب تین فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ای سی کے 20 مئی 2026 کو حتمی ووٹر فہرست جاری کرنے کی توقع ہے۔ایس ای سی نے جموں و کشمیر حکومت کو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کمیشن کی سفارشات پر بھی فیصلہ لینے کیلئے خط لکھا ہے، جو ابھی زیر التوا ہیں۔ حکام کے مطابق پنچایت اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات حکومت کی جانب سے او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر فیصلہ ہونے کے بعد ہی متوقع ہیں۔ای سی آئی نے کہا کہ ایس آئی آر کا عمل ایک مشترکہ اور عوامی شمولیت پر مبنی مہم ہے، جس میں ووٹرز، سیاسی جماعتیں اور انتخابی عملہ شامل ہوگا۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ شفافیت اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن پر بوتھ لیول ایجنٹس تعینات کئے جائیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جمعےکی نمازکے دوران ’کمال مولا مسجد‘ کو مندر قراردیا

    جمعےکی نمازکے دوران ’کمال مولا مسجد‘ کو مندر قراردیا

    مئی 16, 2026
    متھرا میںبھی ہلچل کو رام مندر جیسی جیت کی امید

    متھرا میںبھی ہلچل کو رام مندر جیسی جیت کی امید

    مئی 16, 2026
    جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی 2027 تک مؤخر

    جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی 2027 تک مؤخر

    مئی 16, 2026
    کولکتہ میں سڑک پر نماز جمعہ پر پولیس کارروائی

    کولکتہ میں سڑک پر نماز جمعہ پر پولیس کارروائی

    مئی 16, 2026
    جمعےکی نمازکے دوران ’کمال مولا مسجد‘ کو مندر قراردیا

    جمعےکی نمازکے دوران ’کمال مولا مسجد‘ کو مندر قراردیا

    مئی 16, 2026
    متھرا میںبھی ہلچل کو رام مندر جیسی جیت کی امید

    متھرا میںبھی ہلچل کو رام مندر جیسی جیت کی امید

    مئی 16, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist