سید پرویز قیصر
گول میں شروع ہوئے دو ٹسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں سری لنکا کی پہلی اننگ میں کامندو مینڈس اور کسل مینڈس نے چھٹے وکٹ کی شراکت میں22.5 اوور میں 103 رن جوڑے جو سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف اس وکٹ کی چھٹی سو رن سے بڑی شراکت تھی۔ سری لنکا کا پانچواں وکٹ55.3 اوور میں178 رن کے مجمو عی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد چھٹے وکٹ کیلئے 22.5 اوور میں 103 رن جوڑے گئے تھے۔ کسل مینڈس کے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو اپنے پچاس رن مکمل کرنے کے فورا بعد آوٹ ہوگئے تھے۔وہ68 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے پچاس رن بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔جس وقت کسل مینڈس آوٹ ہوئے تھے اس وقت کامنڈو مینڈس160 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 110 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ وہ173 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 114 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ مہیلا جے وردھنے اور انجیلو متھیوزکے پاس ہے ۔ ان دونوں کھلاریون نے گول میں نومبر2012 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں چھٹے وکٹ کی شراکت میں48.3 اوور میں 156 رن جورے تھے۔ سری لنکا کا پانچواں وکٹ سولہویں اوور کی آخری بال پر گرا تھا جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ انجیلو متھیوز کے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو210 منٹ میں154 بالوں پر12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے79 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ انکے آوٹ ہونے کے بعد مہیلا جے ورھنے نے اپنی اننگ جاری رکھی تھی اور294 منٹ میں176 بالوں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے91 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ اس ٹسٹ میں سری لنکا دس وکٹ سے فاتح رہی تھی۔
نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کیلئے چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ نیش چاندی مل اور کمار سنگا کارا کے پاس ہے۔ ان دونون کھلاڑیوں نے ویلنگٹن میں جنوری2015 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں چھٹے وکٹ کی شراکت44.2 اوور میں130 رن جوڑے تھے۔ یہ سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف اس وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔ سری لنکا کا پانچواں وکٹ 25.4 اوورمیں130 رن جوڑے تھے۔ دنیش چاندی مل کے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو179 منٹ میں143 بالوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے67 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔انکے آوٹ ہونے کے بعد کمار سنگا کارا نے اپنی اننگ جاری رکھی تھی اور 412 منٹ میں306 بالوں پر18 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے203 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔اس ٹسٹ میں سری لنکا کو 193 رن سے شکست ہوئی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف چھٹے وکٹ کی پہلی سو رن سے بڑی شراکت رنجن مدوگلے اور ارجن رانا تنگا کے در میان کولمبو میں مارچ1984 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے علیحدہ ہوئے بغیر 109 رن جوڑے تھے۔ رنجن مدوگلے زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی اننگ جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ ارجن رانا تنگا نے187 منٹ میں109 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے37 رن بنائے تھے جبکہ رنجن مدوگلے217 منٹ میں188 بالوں پر14 چوکوں کی مدد سے89 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ اس میچ میں سری لنکا کو ایک اننگ اور61 رن سے شکست ہوئی تھی۔
برینڈن کروپو اور رنجن مدوگلے نے کولمبو میں اپریل1987 میں چھٹے وکٹ کی شراکت میں109 رن جوڑے تھے جبکہ کالو ویتھا رانا اور ہرشان تلیکارتنے کولمبو میں اپریل2003 میں اس وکٹ کی شراکت میں107 رن کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔












