دہرادون ، پریس ریلیز،ہماراسماج:پروتیہ وکلانگ سیوا سنستھان، دہرادون نے تسمیہ اکیڈمی، دہرادون میں جسمانی معذور افراد کی رہنمائی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس۔ فاروق کی سرپرستی میں 80 معذور افراد کو اعزاز سے نوازا گیا تاکہ انہیں اپنے منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دی جا سکے اور وہ ایک باعزت اور بہتر زندگی گزار سکیں۔ سنستھان کے صدر گلشن باہری نے بھی تمام شرکاء، جن میں نوجوان اور بزرگ لڑکے اور لڑکیاں شامل تھے، کے بارے میں اظہار خیال کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹر ایس۔ فاروق نے انہیں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنا کاروبار شروع کرنے کا مشورہ دیا اور اس موقع پر تمام شرکاء میں 100 راشن کٹس تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس عقل ہے وہ اگر چاہے تو زندگی میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر آر۔ کے۔ بخشی نے کی اور شرکاء کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر ڈاکٹر آئی۔ پی۔ سکسینہ، شری دگل سمیت ایک 100 سالہ بزرگ شہری بھی موجود تھے جنہیں اعزاز سے نوازا گیا۔












