بلند شہر :ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی شلوک کمار نے آج میونسپل ایریا گلائو ٹھی میں ایک روٹ مارچ نکالا جس کا مقصد میونسپل عام انتخابات 2023 کو محفوظ، پرامن، شفاف طریقے سے کرانے اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ اس موقع پر 11 مئی کو ووٹرز سے اپنے ووٹ کا سو فیصد استعمال کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ ووٹروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ فوٹو شناختی کارڈ رکھنے کو کہا۔ اپنے ووٹ کا استعمال بے خوف ماحول میں کریں۔ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، اگر کوئی رغبت دے کر الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو فوراً آگاہ کریں،کیونکہ کسی بھی قسم کا لالچ دینا قابل سزا جرم ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر کوئی شخص فر ضی ووٹنگ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ روٹ مارچ کے دوران ایک ای رکشہ ڈرائیور کو اس وقت پکڑ لیا گیا جب وہ انتخابی مہم کی اجازت کے بغیر کسی امیدوار کے لیے تشہیر کررہا تھا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی سریندر ناتھ تیواری، سی او سکندرآباد وکاس پرتاپ چوہان، ای او بلدیہ موجود تھے۔












