واشنگٹن، (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق بلے باز اسٹورٹ لا کو امریکی مردوں کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل لا کی رہنمائی میں بنگلہ دیش کے ساتھ امریکہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ امریکہ جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شریک میزبان ہے۔ تقرری کے بارے میں لاء نے کہا، "امریکہ اس وقت ایسوسی ایٹ نیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور میں ان میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ پہلا چیلنج بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے ٹیم تیار کرنا ہے اور اس کے بعد ہم ورلڈ کپ کی طرف دیکھیں گے۔لا کو کوچنگ کا کافی تجربہ ہے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے چیف کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ افغانستان اور سری لنکا کو عبوری کوچنگ بھی دے چکے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی بار 2012 میں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ وہ آسٹریلیا کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں اور ان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔