• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

طلبہ اپنے اساتذہ، کتابوں اور علم کے تمام ذرائع کا احترام کریں

جامعہ امام محمد انور شاہ میں مولانا سجاد نعمانی کا طلبہ سے خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 12, 2026
0 0
A A
طلبہ اپنے اساتذہ،  کتابوں اور علم کے تمام ذرائع کا احترام کریں
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،سماج نیوز زسروس: جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں ملک کی قد آور شخصیت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ایک استقبالہ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر جامعہ امام محمد انور شاہ کے استاذ حدیث اور ماہنامہ محدث عصر کے نائب مدیر مولانا سید فضیل احمد ناصری نے نظامت کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔ مولانا ناصری نے اپنی تعارفی تقریر میں کہا کہ مہمان مکرم مناظر اسلام مولانا محمد منظور نعمانی کے صاحبزادے ہیں اور دارالعلوم ندود علماء لکھنو کے فاضل ہیں۔ مدینہ یونیورسٹی سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی سند لی ہے۔ مولانا ناصری نے مزید کہا کہ مولانا کے والد امام العصر علامہ سید محمد انور شاہ کشمیری کے شاگرد رشید تھے اور ان کے مرید بھی تھے۔ مولانا منظور نعمانی کو اپنے جلیل القدر استاد سے اس قدر محبت و عقیدت تھی کہ ان کے ہاتھ پر بیعت بھی کی۔ مولانا ناصری نے جامعہ امام محمد انور شاہ کا مختصر تعارف بھی کرایا اور اس کی خدمات جلیلہ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جامعہ فخر المحدثین مولانا سید محمد انظر شاہ کشمیری کے خوابوں کی حسین تعبیر ہے۔ یہ ادارہ امام العصر علامہ کشمیری کے علوم کی اشاعت کے لیے قائم ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تحقیقی اکیڈمی سے بڑھ کر ملک کے سرکردہ تعلیمی ادارے کی حیثیت سے متعارف ہو گیا۔ اس کی خدمات جاری ہیں۔ مہمان خصوصی مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ اس وقت دنیا کی ہر قوم بے اطمینانی کا شکار ہے، خواہ وہ یہودی ہوں یا عیسائی۔ ہندو ہوں یا بدھسٹ۔ سب تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ دنیا تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ مدارس اسلامیہ میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ ابتدائے اسلام سے اسی لیے رکھا گیا ہے تاکہ دنیا کی نبض رواں عوام پر نظر رکھ کر اسلام کی عالمگیر اور انقلاب آفریں تعلیم سے امت کو فیض یاب کریں۔ مولانا نعمانی نے کہا کہ حضور علیہ السلام کو اللہ تعالی نے صرف مسلمانوں کا نبی نہیں بنایا، بلکہ ساری کائنات کے لیے رہبر بنا کر بھیجا۔ یہی وجہ ہے کہ خالق کائنات نے انہیں رحمۃ للمسلمین نہیں، رحمۃ للعالمین کہا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حقیقت سے آشنا ہوں۔ اپنے مقام و مرتبہ سے آگاہ ہوں۔ اپنے فارغ وقت کو گراں قدر بنائیں۔ اپنے اساتذہ، اپنی کتابوں اور علم کے تمام ذرائع کا احترام کریں۔ مطالعے کو اپنا سکون، اپنی راحت بنائیں۔ مجھے بہت سخت حیرانی ہوتی ہے جب معلوم ہوتا ہے کہ طلبہ درس گاہوں میں موبائل لے کر حاضر ہوں اور ان کی توجہ اساتذہ کی تقریروں کے بجائے موبائل کی اسکرین پر ہو۔ یہ بڑی گھٹیا حرکت ہے۔ مولانا نعمانی نے مزید کہا کہ دنیا رہبر کی منتظر ہے اور امت پیاسی چل رہی ہے۔ جب وہ کسی عالم دین کو دیکھتی ہے تو اس کے دل کو قرار آتا ہے اور سوچتی ہے کہ ہمارا مسیحا آ گیا ہے، یہ میرے مسائل کو حل کر دیں گے۔ یہ ہماری صحیح رہنمائی کر دیں گے۔ اگر ہم ان کی آرزو پر کھرے نہیں اتریں گے تو یہ ہمارے لیے الم ناک بات ہوگی۔ اس موقع پر مولانا ابوطلحہ اعظمی، مولانا مفتی نثار خالد، مولانا نوید، مولانا محمد سعید، مولانا وصی، مولانا شبیر اور مولانا بدر الاسلام بھی موجود رہے مہمان مکرم کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist