• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اپنے کردار اور فکر کو اعلیٰ بنانا طلبہ عزیز کے لئے نہایت ضروری: حضرت امیر شریعت

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاحی تقریب کا انعقاد، اساتذہ کرام کا طلبہ جامعہ سے ناصحانہ خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 17, 2026
0 0
A A
اپنے کردار اور فکر کو اعلیٰ بنانا طلبہ عزیز کے لئے نہایت ضروری: حضرت امیر شریعت
Share on FacebookShare on Twitter

مونگیر (پریس ریلیز ) 2026 جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ایک باوقار، روح پرور اور یادگار افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نورانی مجلس میں اساتذۂ کرام، معزز مہمانان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے ماحول علمی سنجیدگی اور روحانی کیفیت سے معمور ہوگیا۔ تقریب کا آغاز جامعہ کے استاذ قاری محمد وسیم صاحب کی پرسوز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ مہمانِ گرامی قاری صدرالعلیٰ فرقانی صاحب لکھنوی نے بھی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ بعد ازاں محمد انصار متعلم جامعہ رحمانی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کے قلوب کو گرما دیا۔ سرپرستِ محترم امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے کلیدی خطاب میں طلبہ کو نہایت قیمتی نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ جامعہ سے فراغت کے بعد آپ دین کے داعی، ملت کے سپاہی اور قوم کے معلم بن کر نکلیں گے، اسلیے اپنے کردار اور فکر کو اعلیٰ بنانا نہایت ضروری ہے، ایسے صالح اور مخلص دوستوں کا انتخاب کریں جو آپ کے دینی سفر میں معاون ہوں اور کسی نہ کسی استاذ سے مستقل رہنمائی حاصل کرتے رہیں نیز تقویٰ کی اہمیت کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اور اپنے دلوں میں یہ احساس زندہ رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے، اساتذہ کے ادب و احترام کو لازم پکڑیں اور جامعہ کے ماحول و ثقافت کو سمجھنے کی سنجیدہ کوشش کریں۔ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے ناظم تعلیمات و استاذ حدیث مولانا جمیل احمد صاحب مظاہری نے کہا کہ آپ نے ایک ایسے ادارے کا انتخاب کیا ہے جہاں کی تعلیم و تربیت کا نظام پورے ملک میں ایک امتیازی حیثیت رکھتی ہے اور اس عظیم ادارے کی نسبت کی وجہ سے یہاں کے فارغین بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ شیخ الحدیث مولانا ومفتی محمد اظہر حسین صاحب مظاہری نے نماز کی اہمیت پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی اور فرمایا کہ نماز وہ عظیم عبادت ہے جو معراج کی شب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کو عطا فرمائی۔ نبی کریم ﷺ نے نماز کو اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے اس لیے طلبہ پر لازم ہے کہ وہ نماز کی پابندی کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائیں۔ مولانا محمد خالد رحمانی صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں خوفِ خدا، تقویٰ اور پرہیزگاری کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک طالب علم کو اپنے کردار کو پاکیزہ بنانا چاہیے۔ اگر آپ دنیا میں نفع بخش بننا چاہتے ہیں تو سورج کی طرح وقت کے پابند بنیں اور معاشرے کی تاریکیوں کو دور کرنے کا عزم رکھیں۔ انہوں نے خصوصیت کے ساتھ صباحی مجلس میں حاضری کی تاکید کی۔ مہمانِ گرامی مولانا ابوسفیان سعید صاحب ندوی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ عربی زبان و ادب پر عبور حاصل کرنا ایک داعی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اخلاص اور محنت کے ساتھ علم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ مولانا عبدالعلیم رحمانی ازہری صاحب نے خانقاہ رحمانی اور جامعہ رحمانی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ خانقاہ رحمانی اس ادارہ کی اصل بنیاد ہے جبکہ جامعہ رحمانی ایک اہم فرع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکابرینِ ملت نے دین کی حفاظت اور اشاعت کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں اور اسی تسلسل میں جامعہ رحمانی کا قیام عمل میں آیا۔ مولانا ومفتی عبدالاحد رحمانی ازہری صاحب نے حکیمانہ انداز میں طلبہ کو موبائل کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا کہ موبائل علم کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم دودھ کی مانند مفید ہے جبکہ موبائل زہر کی طرح نقصان دہ اسلیے اس سے حتی المقدور اجتناب ضروری ہے۔ افتتاحی تقریب کا مجموعی انتظام وانصرام الحاج مولانا محمد عارف صاحب رحمانی کے زیر اہتمام انجام پایا جبکہ نظامت مولانا ومفتی سیف الرحمن صاحب ندوی نے نہایت حسن و خوبی کے ساتھ انجام دی۔ اپنے خطابی کلمات میں انہوں نے فرمایا کہ جامعہ میں ہمارا مقصد صرف تعلیم حاصل کرنا نہیں بلکہ عالمی سطح پر دینِ اسلام کا پیغام پہنچانا ہے کیونکہ ہم نبی آخر الزماں ﷺ کے نمائندے ہیں۔ یہ صد افتخار افتتاحی تقریب علمی و روحانی تاثیرات کے ساتھ حضرت امیر شریعت صاحب کی رقت آمیز دعا پر اپنے اختتام کو پہنچی اور طلبہ کے اندر ایک نیا عزم، تازہ ولولہ اور دینی جذبہ پیدا کر گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist