• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بیدر میں زکوٰۃ سنٹر انڈیاکی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 23, 2023
0 0
A A
بیدر میں زکوٰۃ سنٹر انڈیاکی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

افسر علی نعیمی ندوی
بیدر، 22؍دسمبر، سماج نیوز سروس : بیدر میں چھوٹے اور نئے کاروبار کی شروعات کیسے کریں؟ موضوع پر زکوۃ سنٹر انڈیاکی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ڈیسنٹ فنکشن ہال، بیدر میں منعقد اس ایک روزہ مفت ورکشاپ میں مہمانان خصوصی اور ماہر ٹریزس ڈاکٹر عبد الوکیل حیدر آباد اور سید عامر CEO رائل انڈسٹریز، ناندیڑکی خدمات حاصل کی گئیں تھیں، دونوں احباب نے اس ٹریننگ میں چھوٹے اور نئے کاروبار کی شروعات کیسے کریں؟ چھوٹی اور گھر یلو صنعتوں کا آغاز کیسے؟ کا روبار جیسے مویشی پالن، آغاز سے پہلے سرکاری منظوری اور ضروری دفتری کاروائی کیسے کریں؟ وغیرہ موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کیز بعد اذاں سید عامر صاحب CEO رائل انڈسٹریز، ناندیڑنے بہ ضابطہ کلینگ پاوڈر اور صابن، Phenyl کی تیاری، ہینڈ واش وغیرہ کو ورکشاپ میں ہی تیار کرتے ہوئے اس کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔ اس موقعہ پر ورکشاپ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے محمد نظام الدین چیر من زکوۃ سنٹر انڈیا، بیدریونٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمارے معاشرے کے اندر بے روزگاری بڑھ رہی ہے، جو کسی چیلنج سے کم نہیں، ایسے بے روزگاروں کے لیے ایک روزہ ٹریننگ دینے حیدرآباد اور ناندیڑ سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔موصوف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کو مچھلی مت دو مچھلی پکڑنا یا اس کا شکار کرنا سکھادو،اگر مچھلی پکڑنا سیکھیں گے تو وہ اس سے روز ی کمائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی سے ہمیشہ غریبی، مفلسی اور ذلت سے پناہ مانگتے تھے۔ زکوۃ سینٹر انڈیا ایک نیا تجربہ ہے، بیدر کے بشمول پورے ملک کے اندر اسکی 12 یونٹیں ہیں۔ ہمارے ہاں جمع زکوۃ کا % 45 پیسہ خود روزگار پید کرنے اور کام کاروبار میں لگانے کے لیے خرچ ہوتا ہے، باقی بجٹ میں بیواوں اور مجبوروں میں وظائف،مستحق طلبہ کی تعلیمی امداداور نادار افراد کے علاج ومعالجہ میں خرچ کرتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں شرکت کر کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے 20 منتخب اور اہل (Eligible & Selected) بے روزگار نوجوانوں کو زکوۃ سینٹر انڈیا، بیدر یونٹ کی جانب سے کاروبار کی شروعات کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔ لہٰذا بے روز گار مسلم نو جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی محمد معظم امیر مقامی جماعت ِ اسلامی ہند، بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم معاشرہ اور نوجوانوں میں شعور بیدار کریں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امت کو خوشحال رہنے کی ترغیب دی ہے، جب کبھی صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے پریشانی، سرمایہ کی کمی یابھوک کا مسئلہ لے کر جاتے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ بات نہیں سکھائی کہ جاؤ کہیں سے خیر خیرات مانگ لو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی تلقین کی کہ محنت کر کے کمائیں۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیک مانگنے سے منع کیا ہے اوراگر کوئی بلا وجہ اگر کوئی بھیک مانگتا ہے تو وہ گویا اپنا پیٹ آگ سے بھر رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا کہ رزق کے 10 حصے ہیں،ان 10میں سے 9 حصے تجارت اور کاروبار میں کہا ہے۔ تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء تجارت کرتے تھے، خود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تجارت کرتے تھے۔ آج ہم بھی تجارت میں آگے بڑھیں اور تجارت کو کیسے فروغ دیں اس پر غور فکر اور منظم لائحہ بنائیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب بھی بازار میں وہ نکلتے اور دیکھتے کہ لوگ تجارت/کاروبارصحیح ڈھنگ سے نہیں کرتے تو ان کو کہتے تم پہلے کاروبار میں اسکی تمام معلومات حاصل کرو، پھر بازار میں آؤ۔ اگر بغیر معلومات کے کاروبار میں آئیں گیتو کوڑے لگاؤں گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ اس کی تمام معلومات حاصل کریں، کون سا کاروبار ہمارے لیے فائدہ مند ہے؟ اور مجھے کس میں دلچسپی ہے؟ میں کون سا کاروبار کر سکتا ہوں؟ یاد رہے کاروبار کے لیے دلچسپی بھی ضروری ہے۔ اس کی معلومات بھی ضروری ہے کہ کیسے مال لگایا جائے کیسے اس کو بیچا جائے۔ سب سے اہم چیز حلال حرام کی تمیز معلوم ہو، کاروبارمیں جائزاور ناجائز کی تفریق کا علم ہو۔ تجارت تو اچھا پیشہ ہے لیکن تجارت کریں گے تو کس چیز کی اور کیسی تجارت کریں گے؟ کاروبار کے اندر سود کی ملاوٹ سے اجتناب کریں۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر چیر من شاہین اداراجات بیدر نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری نیت ہماری کوشش انشائاللہ تبدیلی پیدا کرے گی۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑانہیں ہوتا، ایسی بے شمار مثالیں ہیں بالکل روڈ پر کام شروع کر رہے تھے اج ماشائاللہ کئی لوگوں کوروزگار دینے کا ذریعہ بنیں ہیں۔ یہاں ماہرین، ایکسپرٹس آئے ہیں اپ غور غور کیجئے۔ آپ کے لیے کیا مناسب ہوتا ہے اسکی ٹریننگ لیجیے۔ رفاہ کے ذمہ داران آپ کو مزید رہنمائی اور فائناشیل سپورٹ کیلئے تیار ہیں۔ وہ آپ کے کاروبار کو بڑھانے اورمارکیٹنگ کے لیے بھی سپورٹ کریں گے۔ یاد رکھیئے ہم محنت کرنے کے لیے تیار ہو گئے تو راستے خود بہ خود نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ اچھے فیصلے کیجئے، محنتیں کبھی بے کار نہیں جاتیں۔ اپنا لائف سٹائل ٹھیک کر لیجیے، برائیوں، گٹکے،شراب، سستی اور کاہلی سے بچنا شروع کریں گے راستے نکلنا شروع ہوں گے۔ نیت اچھی ہو، دھوکہ نہیں دیں گے اپنے کاروبار میں کم نہیں تو لیں گیاور جھوٹ نہیں بولیں گے تو پھر برکت ہی برکت شروع ہوگی۔ خالص اللہ کی رضا کے لیے محنت اورکمانے کی کوشش کر رہے ہیں،تو یاد رکھئیے حلال کمائی کیلئے جدو جہد بھی عبادت ہے۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجبکہ افتتاح محمد غوث چیرمن بلدیہ بیدر نے پودے کو پانی ڈال کر کیا۔محمد شفیع الدین سیکریٹری زکوۃ سنٹر انڈیا، بیدر نے استقبالیہ اور احتشام الحق ممبر یونٹ ایڈوائزری کونسل نے تشکری کلمات پیش کیے۔ محمد عارف الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقعہ پر زکوۃ سینٹر انڈیا، بیدر کے یونٹ ایڈوائزری کونسل کے دیگرممبران بھی موجود تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے بیگم بازار بیدرمیں آفس زکوۃ سنٹر انڈیا یونٹ بیدر پر رابطہ پیدا کریں۔ موبائیل اور واٹس اپ نمبرات9986547662محمد رئیس الدین، 7619606913سید سیف اللہ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist