سید پرویز قیصر
احمد آباد میں کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں گجرات ٹائٹنس نے سن رائزرس حیدرآباد کو14.5 اوور86 رن سمٹ کر میچ میں82 رن سے جیت اپنے نام کی۔اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 168 رن بنائے تھے۔ سن رائزرس حیدرآباد کا یہ انڈین پریمیر لیگ میں سب سے کم اسکور ہے جبکہ گجرات ٹائٹنس کے خلاف یہ کسی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔
گجرات ٹائٹنس کے خلاف سب سے کم اسکور بنانے والی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس ہیںجس نے پونہ میں 10 مئی2022کو ہوئے میچ میں 13.5 اوور میں82 رن بنائے تھے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 144 رن بنائے تھے اور میچ62 رن سے جیتا تھا کو انڈین پریمیر لیگ میں اسکی مشترکہ طور پر رنوں کے حساب سے تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔
سن رائزرس کا انڈین پریمیر لیگ میں اس سے پہلے سب سے کم اسکور17.4 اوور میں96 رن تھا جو اس نے ممبئی انڈینس کے خلاف حیدرآباد میں6 اپریل2019 کو بنایا تھا۔اس میچ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 136 رن بنائے تھے اور میچ40 رن سے جیتا تھا۔
سن رائزرس حیدرآباد کا اسکور احمد آباد میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میدان پر سب سے کنم اسکور بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہے جس نے ہندوستان کے خلاف یکم فروری2023 کو ہوئے میچ میں12.1 اوور میں66 رن بنائے تھے۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 234 رن بنائے تھے اور میچ میں168 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
گھر سے باہر سن رائزرس حیدرآباد کا اس سے پہلے سب سے کم اسکور18.3 اوور میں113 رن ہے جو اس نے چنئی میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف26 نومبر2024 کو بنایا تھا۔ سن رائزرس حیدرآباد کا یہ مشترکہ طور پر تیسر ا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ اس میچ میں کولکاتہ بائیٹ رائیڈرس نے 10.3 اوور میں دو وکٹ پر 114 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔حیدرآباد میں17 مئی2015 کو ممبئی انڈینس کے خلاف اس نے مقررہ20 اوور میں113 رن بنائے تھے۔یہ اسکور سبھی کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر بیس اوور میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔ اس میچ میں ممبئی انڈینس نے13.5 اوور میں ایک وکٹ پر114 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔
انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک پچاس مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کوئی ٹیم سو رن سے پہلے آوٹ ہوئی ہے یا اس نے مقررہ اوور میںسو سے کم رن بنائے ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ میں پچاس سے کم اسکور پر آوٹ ہونے والی واحد ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو ہے جس کو کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے کولکاتہ میں23 اپریل2017 کو ہوئے میچ میں9.4 اوور میں49 رن کے قلیل اسکور پر سمت دیا تھا۔ اس میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے19.3 اوور131 رن بنائے تھے اور میچ82 رن سے جیتا تھا۔












