وارسا (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایگا سویٹیک 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے 1000 ووہان اوپن میں حصہ لیں گی۔سویٹیک کی پی آر اور کمیونیکیشنز مینیجر پاؤلا وولیکا نے منگل کو پولش میڈیا کو بتایاکہ نے ووہان میں ہونے والے اگلے ٹورنامنٹ کے لیے ایگا نےرجسٹریشن کرایا ہے، اسپین کے ملاگا میں بلی جین کنگ کپ ٹورنامنٹ میں سویٹیک کی شرکت کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔”
ووہان میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 7 سے 13 اکتوبر تک آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹر میں منعقد ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ستمبر کے شروع میں سویٹیک کو یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جیسیکا پیگولا سے 6-2، 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد وہ سیول اور بیجنگ میں ہونے والے ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو گئے تھے۔












