• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

شام اور اسرائیل سیکورٹی معاہدے سے متعلق بات چیت میں آگے بڑھ رہے ہیں : الشرع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 25, 2025
0 0
A A
شام اور اسرائیل سیکورٹی معاہدے سے متعلق بات چیت میں آگے بڑھ رہے ہیں : الشرع
Share on FacebookShare on Twitter

دمشق (یو این آئی) شام کے صدر احمد الشرع نے اعلان کیا ہے کہ شامی اور اسرائیلی وفود دو طرفہ سکیورٹی معاہدے سے متعلق مذاکرات میں آگے بڑھ رہے ہیں الشرع نے اتوار کو صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ دو طرفہ معاہدے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ "ملک کے مفاد میں کسی بھی معاہدے یا فیصلے کو اپنانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہو گی شامی صدر نے مزید وضاحت کی کہ زیرِ بحث معاہدہ 1974 میں طے شدہ شامی اور اسرائیلی افواج کے درمیان جولان کی مقبوضہ شامی پہاڑیوں پر کنٹرول لائن کی واپسی پر مبنی ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے درمیان معاشی انضمام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ کسی ایسے فیصلے یا معاہدے کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کریں گے جو شام اور خطے کے مفاد میں ہو۔ یہ بات مقامی میڈیا نے بتائی۔لبنان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ "ایسے لوگ موجود ہیں جو حزب اللہ کے ساتھ حساب چکانے کے لیے نئے شام کا سہارا لینا چاہتے ہیں”، تاہم نئی قیادت اس سے دور ہے۔ الشرع کا کہنا تھا "میں لبنانی – شامی تعلقات کی نئی تاریخ رقم کرنے اور ماضی کی وراثت سے یادداشت کو آزاد کرنے کا خواہاں ہوں۔ کچھ ہمیں دہشت گرد اور وجودی خطرہ بنا کر پیش کرتے ہیں اور کچھ نئے شام کو حزب اللہ کے خلاف حساب چکانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم نہ یہ ہیں اور نہ وہ۔”یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ، سابق صدر بشار الاسد کے بڑے حامیوں میں شامل رہی اور برسوں تک خانہ جنگی میں شامی حکومت اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں کے شانہ بشانہ لڑتی رہی۔یاد رہے کہ شامی وزیر خارجہ اسعد الشيبانی نے 20 اگست کو پیرس میں اسرائیلی وزیر برائے تزویراتی منصوبہ بندی رون ڈیرمر سے ملاقات کی تھی۔گزشتہ سات ماہ سے اسرائیلی فوج جبل الشیخ اور جنوبی شام کے بعض علاقوں میں 15 کلومیٹر چوڑی ایک سکیورٹی پٹی پر قابض ہے اور 40 ہزار سے زائد شامی باشندوں پر مشتمل علاقے پر کنٹرول قائم کیے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل 1967 سے جولان کی پہاڑیوں کے بیشتر حصے پر قابض ہے اور 2024 کے اواخر میں سابق شامی حکومت کے خاتمے کے بعد اس نے اپنے قبضے کی حدود کو مزید وسعت دی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist