• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں آسڑیلیا کی بالوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 13, 2024
0 0
A A
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں آسڑیلیا کی بالوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
نارتھ ساونڈ میں نامیبیا کے خلاف کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے گروپ بی کے میچ میں آسڑیلیا نے86 بالیں رہتے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی جو اسکی ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے اعتبارسے سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نامیبیا کے سبھی کھلاڑی17 اوور میں72 رن کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ آسڑیلیا نے5.4 اوور میں ایک وکٹ پر 74 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ نامیبیا کا اسکور آسڑیلیا کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور پر آوٹ ہونے والی ٹیم بنگلہ دیش تھی جو دوبئی میں4 نومبر2021 کو ہوئے میچ میں15 اوور میں73 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے 6.2 اوور میں دو وکٹ پر 78 رن بناکر میچ بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔آسڑیلیا کی یہ بالوں کے اعتبار سے پچھلی سب سے بڑی جیت تھی۔
نامیبیا کا اسکور ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے اس کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے کم اسکور 19.3 اوور میں96 رن تھا جو اس نے سری لنکا کے خلاف18 اکتوبر2021 کو ابوظبہی میں بنایا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے13.3 اوور میں تین وکٹ پر 100 رن بناکر سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ نیدر لینڈس کے خلاف19 اکتوبر2019 کو ہوئے میچ میں بھی نامیبیا کے سبھی کھلاڑی19 اوور میں96 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ اس میچ میں نیدر لینڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں چھ وکٹ پر 140 رن بنائے تھے اور میچ44 رن سے جیتا تھا۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے جس نے نیدر لینڈس کے خلاف چٹا گانگ میں 24 مارچ 2014 کو ہوئے میچ میں90 بال رہتے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں نیدر لینڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے10.3 اوور میں39 رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے5 اوور میں ایک وکٹ پر40 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
ہندوستان کو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے حساب سے اب چوتھی سب سے بڑی جیت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اس نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوبئی میں 5 نومبر2021 کو ہوئے میچ میں81 بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بلے بازی کی تھی اور اس کے سبھی کھلاڑی17.4 اوور میں85 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ ہندوستان نے6.3 اوور میں دو وکٹ پر89 رن بنائے اور آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی۔
سری لنکا کی نیدر لینڈس کے خلاف شارجہ میں22 اکتوبر2021 کو 77 بالیں رہتے حاصل کی تھی آٹھ وکٹ کی جیت ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے اعتبار سے پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیدر لینڈس کے سبھی کھلاڑی10 اوور میں44 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ سری لنکا نے7.1 اوور میں دو وکٹ پر 45 رن بناکر 77 بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
نامیبیا نے پہلے دس اوور میں27 رن بنائے جو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دس اوور کے بعد دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس کے کھلاڑیوں نے پانچ وکٹ گنوانے کے بعد یہ رن بنائے تھے۔ پہلے دس اوور میں اس افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 44 بالوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ 12 بالوں پر نامیبیا کے کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ تین چوکے لگے تھے۔ پہلے دس اوور میں تین رن ٖفاضل کے بھی تھے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پہلے دس اوور میں سب سے کم اسکور افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں21 ستمبر2012 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں اٖفغانستان کے سبھی کھلاڑی17.2 اوور میں 80 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ پہلے دس اوور میں اٖفغانستان کے کھلاڑیوں نے44 بالوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھا جبکہ دس بالوں پر ایک، چار بالوں پر دو اور ایک چوکا لگایا تھا۔ پہلے دس اوور میں چار ٖفاضل رن بھی شامل تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist