نئی دہلی ، سماج نیوز سروس:لکھنؤ میں تقریباً 69ہزار ریزرو کیٹیگری ٹیچر امیدواروں نےسڑک پر الٹا لیٹ کر رینگتے ہوئے کاکروچ احتجاج کیاہے۔ اتر پردیش اسمبلی کے قریب پولس کے ساتھ جھڑپ ہوئی، اور انہیں ایکو گارڈن منتقل کر دیا گیا۔لکھنؤ کی سڑکوں پر یہ منفرد نوعیت کا احتجاج ٹیچروں کی بھرتی کے مبینہ اسکینڈل کے خلاف درج کروایا گیا ہے۔ لکھنؤ پولیس بمقابلہ اساتذہ، یوپی اسمبلی کا احتجاج میں قریب 69000 ٹیچرز نے حصہ لیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی ٹیچرز کی بھرتی کے خلاف یہ احتجاج پولیس کی مداخلت کیساتھ ایکو گارڈن پر اختتام کو پہنچا۔موصولہ تفصیلات کے مطابق اترپردیش میں اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ سے متاثرہ امیدوار پیر کو سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے وزیر تعلیم سندیپ سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ان کے کیس کی سپریم کورٹ میں سرگرمی سے پیروی کرے۔سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت 19 مئی کو کرے گی۔احتجاج کے دوران، کچھ امیدوار شدید گرمی میں سڑک کے ساتھ رینگتے ہوئے وزیر کی رہائش گاہ پہنچے، جس سے مایوسی کی گہرائی کی عکاسی ہوتی ہے جو برسوں سے حل نہ ہونے والی قانونی چارہ جوئی کے دوران پیدا ہوئی ہے۔












