• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

تہران ، واشنگٹن کے درمیان ایٹمی پروگرام پر اختلافات برقرار

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے اور آبنائے ہرمز میں امریکی محاصرے کا تسلسل پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات کو نقصان پہنچا رہا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2026
0 0
A A
تہران ، واشنگٹن کے درمیان ایٹمی پروگرام پر اختلافات برقرار
Share on FacebookShare on Twitter

ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے خدشات اور اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں اور فریقین کے درمیان خلیج کم نہیں ہو سکی ہے۔پیر کے روز مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ میزائل پروگرام سمیت ایران کی دفاعی صلاحیتیں ایسے امور ہیں جن پر امریکہ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے اور آبنائے ہرمز میں امریکی محاصرے کا تسلسل پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔اسی تناظر میں باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے واشنگٹن اور تہران کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے تیز کر چکا ہے تاکہ کل منگل تک مذاکرات کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایک پاکستانی سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ رائیٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ اس مشورے کو مدنظر رکھیں گے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے زور دیا ہے کہ فی الحال امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور انہوں نے امریکی مطالبات کو غیر سنجیدہ اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک کسی بھی صورت میں اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخائر کی منتقلی یا میزائل پروگرام کے مسئلے پر بحث نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے گذشتہ روز ایران کو متنبہ کیا تھا کہ اگر تہران نے ان کی شرائط تسلیم نہ کیں تو ان کا ملک ایران کے تمام پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کر دے گا تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ہفتوں پر محیط جنگ بندی ختم ہونے سے قبل ان کے نمائندے آج پیر کی شام اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رائیٹرز کے مطابق گذشتہ روز دوپہر کے وقت امریکی وفد کی آمد کی تیاری کے سلسلے میں دو بڑے امریکی مال بردار سی-17 طیارے سکیورٹی آلات اور گاڑیوں کے ساتھ ایک ایئربیس پر اترے ہیں۔
دریں اثنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بھاری ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی ہے اور سیرینا ہوٹل کے قریب خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جہاں گذشتہ ہفتے مذاکرات ہوئے تھے۔ ہوٹل انتظامیہ نے تمام مہمانوں کو وہاں سے جانے کی ہدایت کر دی ہے۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں ایرانیوں اور امریکیوں کے درمیان طویل براہ راست مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جو کسی نتیجے پر ختم نہیں ہو سکا تھا تاہم گذشتہ کئی روز سے پاکستان دونوں ممالک کے نقطہ نظر کو قریب لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    اپریل 21, 2026
    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    اپریل 21, 2026
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist