• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

گرین لینڈ کا حصول قومی سلامتی کیلئے نہایت ضروری: امریکہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 17, 2026
0 0
A A
گرین لینڈ کا حصول قومی سلامتی کیلئے نہایت ضروری: امریکہ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن، (یو این آئی) امریکہ کے صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو قومی سلامتی کے لیے نہایت ضروری سمجھتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی ترجیح بالکل واضح کر دی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ گرین لینڈ کو حاصل کرے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنا ہماری قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ وائٹ ہاؤس کا یہ بیان امریکہ، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام کے درمیان براہِ راست بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ گفتگو صدر ٹرمپ کے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے عزائم کے حوالے سے ہوئی۔قابلِ ذکر ہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک نیم خود مختار علاقہ ہے۔ ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا کہ بدھ کے روز واشنگٹن میں گرین لینڈ میں ان کے ہم منصب، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ہونے والی بات چیت بنیادی اختلافات حل کیے بغیر ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بنیادی اختلاف اب بھی برقرار ہے۔ مسٹر راسموسن نے کہا کہ ہم امریکہ کے مؤقف کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کوئی غیر متوقع بات نہیں تھی۔گرین لینڈ کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اختلافات کے باوجود ڈنمارک، گرین لینڈ اور امریکہ ایک اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ قائم کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا ہم آگے بڑھنے کا کوئی مشترکہ راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس گروپ کی پہلی میٹنگ چند ہفتوں کے اندر متوقع ہے۔ مسٹر راسموسن کے مطابق اس گروپ کی توجہ ڈنمارک کی ریڈ لائنز کی حفاظت کے ساتھ ساتھ امریکی سلامتی کے خدشات کو دور کرنے پر ہوگی۔قابلِ ذکر ہے کہ ڈنمارک اور امریکہ دونوں نیٹو کے رکن ہیں۔ اسی دوران ڈنمارک اور اس کے کئی یورپی اتحادیوں نے گرین لینڈ میں فوج تعینات کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو اس اسٹریٹجک طور پر اہم آرکٹک جزیرے میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔ وائٹ ہاؤس نے نائب صدر وینس اور ڈنمارک کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے، یہاں تک کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ کے حصول کے لیے مسلسل زور دے رہے ہیں۔محترمہ لیویٹ نے انتظامیہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا، اس ملاقات میں دونوں فریق ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر متفق ہوئے ہیں، جو گرین لینڈ کے حصول سے متعلق تکنیکی بات چیت جاری رکھے گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت ہر دو سے تین ہفتے میں ہوگی۔ تاہم ڈنمارک کے حکام نے بات چیت کے بعد بالکل مختلف بات کہی۔ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ نے گرین لینڈ کی وزیرِ خارجہ ویوین موٹزفیلڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا، ہمارے لیے وہ خیالات جو ڈنمارک حومت کی علاقائی سالمیت اور گرین لینڈ کے عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام نہیں کرتے، یقینی طور پر پوری طرح ناقابلِ قبول ہیں۔ مسٹر راسموسن نے کہا کہ ہم امریکی مؤقف کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ یہ واضح ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہم نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ یہ ڈنمارک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے لیے گرین لینڈ کا حصول بالکل ضروری نہیں ہے اور روس یا چین کی جانب سے خطرہ لاحق نہیں ہے۔ گرین لینڈ میں امریکی دلچسپی اس کی اسٹریٹجک حیثیت، وافر معدنی وسائل اور اس خطے میں روس اور چین کی بڑھتی سرگرمیوں سے متعلق خدشات کی وجہ سے ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist